چترال(نمائندہ چترال میل)ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دروش گول نالے میں آنیوالے سیلاب املاک کو نقصان پہنچایا جبکہ کئی مقامات پر حفاظتی پشتے منہدم ہوگئے یا کمزور پڑ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دروش کے علاقے میں بارش ہوئی تاہم پہاڑوں پر بارش کی زیادتی کی وجہ سے دروش گول نالے میں اونچے درجے کا سیلاب آیا جس نے آس پاس کے املاک کو نقصان پہنچایاجبکہ نالے کے دونوں طرف موجود حفاظتی پشتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ گرومیل گاؤں میں جنازہ گاہ سیلاب میں بہہ گیا ہے، سیلاب کی وجہ سے دورافتادہ گاؤں گوس کا رابطہ سڑک بھی بہہ کیا گیا ہے۔دروش کے اکثربستیوں کو پینے کا صاف پانی دروش گول کے اندر موجود قدرتی چشموں سے فراہم ہوتا ہے جبکہ اسوقت سیلاب کی وجہ سے پائپ لائن تباہ ہو چکے ہیں جسکی وجہ سے دروش کے گاؤں گرومیل، لنگہ، بازار، کورو، آڑیان، دادخندوری، آڑیان ڈھپ اور اوسیک سمیت دیگر علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ دروش گول کے دونوں اطراف موجود حفاظتی پشتوں کو پہنچنے والے نقصان نے نالے کے قریبی دیہات کے لئے خطرہ پیدا کیا ہے۔ ایک طرف دروش گول نالے میں سیلابی ملبہ جمع ہونے کی وجہ سے نالے کی سطح بلند ہو چکی ہے تو دوسری طرف حفاظتی پشتوں کی مخدوش حالت نے خطرے میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ دروش بازار کے عین وسط میں مرکزی شاہراہ پر موجود آر سی سی پل کی حالت بھی ناگفتہ بہہ ہوگئی ہے۔رات 1اور 2بجے کے درمیان آنے والے سیلاب کی وجہ سے قریبی علاقوں کے لوگ پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے تھے۔ دروش کے مختلف دیہات میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹی ایم اے دروش نے اپنے ٹینکروں کے ذریعے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے