کمانڈنٹ لوئر چترال لیویز مقبول حسین صاحب کا لیویز دربار سے خطاب

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )کمانڈنٹ لوئر چترال لیویز مقبول حسین صاحب کا لیویز دربار سے خطاب۔

لیویز جوان محکمے کا اثاثہ ہیں۔ ان کے فلاح بہبود کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔جوانوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ لوئر چترال لیویز۔

بروز اتوار ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈی سی افس میں دربار کا انعقاد کیا گیا۔

دربار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس شاہ عدنان، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز / ڈپٹی کمانڈنٹ لیویز ریاض احمد، اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد علی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عیسی محمد خان ، ایس ایم چترال لیویز, پوسٹ کمانڈرز, افیشلز اور لیویز جوانوں نے شرکت کی۔۔

ڈپٹی کمشنر نے نے دربار میں شریک لیویز افسران و جوانوں کے مسائل اور شکایات سے اگاہی حاصل کی۔ اور مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کیلۓ احکامات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ لیویز جوان اپنی ڈیوٹی نہایت ایمانداری اور مستعدی سے سر انجام دیں۔ لیویز پوسٹوں میں جوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عندیہ دیا۔ اور جوانوں کے پروموشن، مراعات اور دیگر امور پر مسائل سنے اور صوبائی حکومت سے کیس ٹیک اپ کرنے کے احکامات دیئے۔