چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا تھانہ ایون کا دورہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر نے تھانہ ایون کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھانہ کی مجموعی صورتحال، سکیورٹی انتظامات،، صفائی ستھرائی اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔
دورے کے موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے پولیس جوانوں کی سہولیات اور فلاح و بہبود کے حوالے سے تھانہ ایون میں جوانوں کے لیے نئیتعمیر شدہ واش رومز کے کام کا معائنہ کیا،اور تعمیراتی منصوبہ کو سراہا۔
ڈی۔پی۔او نے تھانہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل اور ضروریات سے آگاہی حاصل کی اور متعلقہ افسران کو دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے پولیس جوانوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیے۔



