گُلرنگ انسٹیٹیوٹ اور ROSE CHITRAL کے درمیان مفاہمتی یادداشت

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )گُلرنگ انسٹیٹیوٹ اور ROSE CHITRAL کے درمیان مفاہمتی یادداشت
گُلرنگ انسٹیٹیوٹ نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز، تھانہ، خیبر پختونخوا اور ریجنل آرگنائزیشن فار سپورٹنگ ایجوکیشن (ROSE CHITRAL) کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔
اس شراکت داری کے تحت گُلرنگ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے ROSE CHITRAL کے ذریعے مستحق طلبہ کے لیے پانچ مختلف BS پروگرامز میں ایک، ایک نشست پر سو فیصد اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔ اسی طرح دو ڈپلومہ پروگرامز، CNA اور LHV، میں بھی ایک، ایک نشست پر سو فیصد اسکالرشپ دی جائے گی۔
اس کے علاوہ، گُلرنگ انسٹیٹیوٹ کے مختلف دیگر BS اور ڈپلومہ پروگرامز میں بھی ROSE CHITRAL کے ذریعے مستحق اور ضرورت مند طلبہ کو میرٹ اور مالی ضرورت کی بنیاد پر مختلف اسکالرشپس اور تعلیمی معاونت فراہم کی جائے گی، تاکہ مالی مشکلات کسی باصلاحیت طالب علم کی تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں۔
گُلرنگ انسٹیٹیوٹ سے منسلک گُلرنگ انٹرنیشنل ہسپتال، تھانہ، خیبر پختونخوا ایک 300 بستروں پر مشتمل تدریسی ہسپتال ہے، جہاں طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ عملی تربیت کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔
اس تعاون کا بنیادی مقصد چترال کے مستحق اور باصلاحیت طلبہ تک معیاری اعلیٰ تعلیم کی رسائی آسان بنانا اور انہیں صحت کے شعبے میں بہتر تعلیمی و پیشہ ورانہ مواقع فراہم کرنا ہے۔