چترال ( نمائندہ چترال میل )امن و قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے لوئر چترال پولیس اور چترال سکاؤٹس کا فلیگ مارچ
لوئر چترال پولیس اور چترال سکاؤٹس کے زیرِ اہتمام مشترکہ فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں فورسز کے افسران و جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔
قومی پرچم کے ہمراہ فلیگ مارچ کے ذریعے امن، اتحاد، نظم و ضبط اور وطن سے وفاداری کا پیغام اجاگر کیا گیا۔
یہ مشترکہ فلیگ مارچ علاقے میں امن و استحکام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور باہمی تعاون کے عزم کا عملی اظہار ہے۔






