چترال (نمائندہ چترال میل) پی ٹی آئی کے لوٹ کوہ، کریم آباد اور ارکاری سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنان کا اجلاس پارٹی کے لیڈر شہزادہ امان الرحمن کے ساتھ پارٹی کے مختلف امور کے حوالے سے منعقدہوا جس میں سابق ممبر ضلع کونسل محمد حسین کے علاوہ اسرار الدین رومی اور میر عجب شاہ شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر کریم اباد, شغور اور گرم چشمہ کے مختلف سینر پارٹی ورکروں سے ٹیلی فونک مشاورت بھی ہوئی اور اس بات پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ ایک نظریاتی اور میرٹ پر یقین رکھنے والی پارٹی ہونے کے باوجود چترال میں ابھی تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور حالیہ ڈسٹرکٹ کابینہ سازی میں جس طرح لٹکوہ کو نظرانداز کیا گیا وہ ناقابل بیان اور ناقابل برداشت ہے۔ اجلاس میں تینوں یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے والے سینئر ورکروں سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان یونین کونسلوں میں پارٹی ورکرز موجودہ ڈسٹرک کابینہ سے لاتعلقی کا اعلان کر رہے ہیں کیونکہ اسی کابینہ کے صدر اور سیکرٹری سات مہینہ گزرنے کے باوجود نہ اپنے ناراض ساتھیوں کو منانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور نہ ہی تحصیل اور یو سی سیٹ اپ بنانے کا ان کو خیال آگیا ہے جوکہ ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور ایسی کابینہ کے ساتھ اب آگے کام کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی یہ فیصلہ کیا گیا ک10محرم الحرام کے بعد تینوں یونین کونسلوں میں ورکرز کنونشن منعقد کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال