چترال (نمائندہ چترال میل) تریچ میر ڈرائیورز یونین ضلع لویر چترال کے جنرل سیکرٹری انیس الدین نے یونین کی عبوری کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے حاجی محمد یوسف کو مرکزی صدر، میر عجم خان کو تحصیل لوٹ کوہ اور ممتاز علی خان کو دروش تحصیل کو صدر مقرر کردیا ہے جوکہ تین ماہ کے اندر الیکشن منعقد کریں گے۔ عبوری کابینہ کے ارکان حاجی یوسف، ممتاز علی خان اور میر عجم کی معیت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ کابینہ کی مدت 10اکتوبر کو ختم ہورہی ہے اور یونین کے آئین کے مطابق تین ماہ قبل عبوری کابینہ تشکیل دی جاتی ہے جوکہ اس عبوری دور میں یونین کے انتظامات چلاتی ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ وہ ڈرائیور برادری سے متعلق تمام امور کے بارے میں آئندہ کے لئے اس کابینہ کے ساتھ رابطہ کرے جوکہ ڈرائیوروں کا نمائندے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال شہر میں تحصیل میونسپل کمیٹی کا ایک ہی منظور شدہ اڈہ ہے جس کے بغیر بھی غیر قانونی اڈے قائم ہیں اور ان غیرقانو نی اڈہ کے مالکان نے حکومتی شیڈول ریٹ سے ذیادہ کرائے بٹور کر عوام پر بھی بوجھ ڈال رہے ہیں لیکن انتظامیہ اس بارے میں اب تک خاموش ہے۔ انہوں نے غیر قانونی اڈوں کو فی الفور بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈرائیور رہنما انیس الدین نے کہاچترال پہاڑی علاقہ ہے جوکہ سال میں چار مہینے برف اور کیچڑ سے ڈھکی رہتی ہے اور یہاں رکشے نہیں چل سکتے لیکن بعض افراد نے رکشا سروس شروع کردیا ہے جس سے ٹیکسی مالکان بے روزگار ہوگئے ہیں اس لئے رکشا سروس کو بھی فوری طور پر بند کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ جنرل الیکشن 2018ء میں ڈرائیور برادری نے الیکشن ڈیوٹی سرانجام دی تھی لیکن ابھی تک ان کے معاوضے نہیں ملے ہیں جوکہ28لاکھ روپے بنتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر یہ معاوضے ادا نہ ہوئے تو ڈرائیور اگلے الیکشن میں ڈیوٹی کا بائیکاٹ کریں گے اور قانونی چارہ جوئی بھی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ چترال سے اپر دیر اور چترال سے مستوج گاؤں کا فاصلہ برابر یعنی 110کلومیٹر ہے لیکن چترال سے دیر کرایہ 1000روپے اور چترال سے مستوج 550روپے ہے جوکہ اس علاقے کی غریب ڈرائیوروں پر ظلم ہے اور اس کرائے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پشاور میں بھی چترال کی غیر قانو نی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین
- ہومملزم کے قبضے سے 1039 گرام چرس اور 92 گرام آئس برآمد۔چترا ل پولیس
- ہومچترال شہر میں منعقدہ دو روزہ تجارتی نمائش چترال ایکسپو اختتام پذیر، چترال کے علاوہ دیگر اضلاع سے بھی خواتین کی شرکت
- ہوماحتجاجی جلسہ کے بعد احتجاجیوں نے ڈی سی لویر چترال ہاؤس کے سامنے غیرمعینہ مدت تک کے لئے دھرنا شروع کردیااور سڑک بھی بلاک کردیا
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک وارڈن کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد
- ہومعلاقہ دروش میں نوجوان کے قتل میں ملوث نامزد ملزمان گرفتار
- ہومترقی پانے والے آفیسر اقبال الدین کے اعزاز میں ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترل میں خصوصی پروگرام کا انعقاد
- ہوم1 کلو 265 گرام چرس برآمد۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔ “ڈر لگتا ہے “
- ہوم6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لوئر چترال پولیس لائن میں خصوصی پروگرام کا انعقاد۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”اساتذہ کا گل دستہ ایبٹ آباد میں “۔