چترال (نمائندہ چترال میل) ضلعی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چترال اقبال حیات نے ایک پریس ریلیز میں ضلعی انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر چترال کی جو صورت حال ہے وہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ بدقسمتی سے چترال میں جتنے بھی میں ایمرجنسی حالات رونما ہوتے ہیں۔ایمرجنسی کی حالت میں ہسپتال ہذا میں اس وقت صرف ایک ایمبولینس قابل استعمال اور پانچ ایمبولینسس خراب پڑے ہیں۔ایکسرے کی جدید مشین جوہماری گزشتہ حکومت میں ہسپتال کو دیا گیا تھا ان میں ایکسرے فلم نہیں ہوتی یا کوئی دوسرے مسئلے کی وجہ سے وہ کام نہیں کرتے جبکہ موجود وقت میں ایکسرے فلم موجود نہیں ہے۔ ہسپتال کا جنریٹر گزشتہ کئی مہنوں سے تیل نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑرہا ہے۔انتظامی نااہلی کا یہ عالم ہے لیب میں کیمیکیل نہ ہونے کی وجہ سے معمولی ٹسٹ بھی باہر سے کرانا پڑ رہا ہے۔ہسپتال کے اندر جاکے دل کو بہت دکھ ہوتا ہے اور تبدیلی کا احساس دل میں ابھرتا ہے۔تبدیلی کے نام پر بننے والے پختوانخواہ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوچکی ہے۔چترال کی قیادت مرچکی ہے صرف تدفین باقی ہے اسلام کے نام پر اسلام آباد حاصل کرنے والے ہمارے صوبائی اور قومی قیادت خواب خرگوش کی نیندسورہی ہے۔موجود ہ بدترین حالات کا ماضی میں کوئی مثال نہیں۔چترال کے مقامی ہوٹل میں سیاحوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شفاف انکوئری کی جائے اور ساتھ چترال میں موجود تمام ایسے ہوٹلوں اور عوامی اجتماع گاہوں کا جائزہ لیا جائے جو 2015 کے زلزلے سے پہلے تعمیر ہوئے تھے۔انسانی جانوں کی ضیاع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی
- مضامینداد بیداد ۔ وطن کا صو فی شاعر ۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی





