چترال (نمائندہ چترال میل) جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے کتب بینی میں کمی واقع ہوئی ہے۔زندہ قومیں کتابوں کو بڑی قدر و منزلت دیتی ہیں۔جو قومیں کتاب سے رشتہ توڑ لیں تو وہ دنیا میں بہت پیچھے رہ جاتی ہیں۔بلاشپہ صرف وہی اقوام زندگی کی معراج تک پہنچتی ہیں۔جن کا تعلق کتاب اور علم سے مضبوط رہا ہو۔قوموں کی زندگی کا عمل کتاب سے جڑا ہوا ہے۔اس سلسلے میں سرفراز سنزکی جانب سے چترال میں قائم میونسپل لائبریری کو 144کتابوں کا عطیہ کیا گیا۔جن میں ناول، فنون لطیفہ،سائنس فکشن اور فلسفہ حیات کی کتابیں شامل ہیں۔سرفراز سننز سپر سٹور چترال بائی پاس چوک میں واقع ہے۔جہاں روز مرہ کی تمام اشیاء دستیاب ہیں۔ سرفراز سننز کے اونر عاصم محمد نے کتابیں میونسپل لائبریری کے لائبریرین سیف اللہ جان کے حوالے کیے۔عاصم محم کا کہنا تھا کہ کتابیں عطیہ کرنا کا مقصد علم دوستی اور علم کو فروغ دینا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کتابیں عطیہ کرنے کا مقصد دوسروں کو بھی یہ ترغیب دینا ہے کہ وہ بھی آگے آئیں اور کتابوں کا عطیہ کریں تاکہ لائبریری میں مزید کتابوں کا ذخیرہ ہوعلم کے متلاشی چترال میونسپل لائبریری سے ممبر شپ کی بنیاد پر ان کتابوں سے مستفید ہوسکتے ہیں۔یاد رہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی آمد کے بعد سے کتب بینی میں کمی آئی ہے اور اس حوالے سے میونسپل لائبریری کے لائبریرین سیف اللہ جان نے کہنا تھا کہ کتابوں کی مطالعہ میں پہلے کی نسبت بہت کمی آئی ہے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ زیاد ہ سے زیادہ کتب بینی کی طرف لوٹ آئیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات