چترال (محکم الدین) آل پارٹیز چترال نے چکدرہ چترال سی پیک روٹ کی بحالی کیلئے 15اگست 2020 کو احتجاجی ریلی نکالنے اور فقیدالمثال احتجاجی جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور چترال کے دونوں اضلاع کے عوام سے پر زور مطالبہ کیا ہے۔ کہ اس احتجاج میں بھر پور شرکت کرکے حکومت کو منظور شدہ سی پیک روٹ کو دوبارہ بحال کرنے پر مجبور کیا جائے۔ پیر کے روز چترال پریس کلب میں ایکشن کمیٹی کے ممبران اور نمایندگان کی موجودگی میں عبدالولی خان ایڈوکیٹ کی زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنوینئر ایکشن کمیٹی چکدرہ چترال سی پیک روٹ سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ نے چترال کے تمام سیاسی قائدین، بار ایسوسی ایشن، پریس کلب، تجار یونین اور ڈرائیور یونین کے صدور کا شکریہ ادا کیا۔ کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام تیمرگرہ میں منعقد ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرکے زوردار طریقے سے اپنے موقف کا اظہار کیا۔ کہ یہ روٹ چترال کیلئے موت و حیات کا مسئلہ ہے۔ اور چترال کے لوگ پہلے سے ہی محرومیوں کا شکار ہیں۔ اور موجودہ روٹ کی بحالی کے سلسلے میں تمام قائدین اورسول سوسائٹی نمایندگان میں سیاسی مفادات اور ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر اس کی بحالی کے مقصد کے حصول کا جذبہ پایا جاتا ہے۔اجلاس میں شریک تمام رہنماوں نیآیندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا۔ کہ 15اگست کی صبح 10 بجے چیو پل چترال سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ جس میں سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے اور چکدرہ چترال سی پیک روٹ کی بحالی کے مطالبے پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے جائیں گے۔ اتالیق پل چترال میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا۔ کہ ریلی میں عوام کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ گاڑیاں بھی جلوس کی شکل میں حصہ لیں گی۔ اور چترال بازار کے تمام کاروباری حضرات احتجاجی ریلی اور جلسے میں شرکت کریں گے۔ اور دو گھنٹوں کیلئے اپنی دکانیں بند کریں گے۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما عبد الولی خان ایڈوکیٹ، پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر سلیم خان، امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد،نائب امیر جے یو آئی مولانا عبد السمیع، شہزادہ خالد پرویز،صدرتجار یونین شبیر احمد، صدر ڈرائیور یونین صابر احمد، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ساجد اللہ ایڈوکیٹ، اے این پی کے عمران حسین کے علاوہ اخونزادہ رحمت اللہ،قاضی فیصل،حاجی عبد الجلیل اور شیخ صلاح الدین نے شرکت کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات