چترال (نما یندہ چترال میل) واپڈا نے گولین کے مقام پر 108میگاواٹ پیدواری گنجائش کے حامل پن بجلی گھر کے پاؤر چینل کی بحالی پر کام بند کردیا گیا۔جبکہ گولین روڈ اور دو پلوں کی بحالی کا کام بھی کھٹائی میں پڑگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز سے بجلی گھر کے پاؤر چینل کے شروع میں ٹنکی سے سیلاب کا ملبہ نکالنے کا کام بند کرکے مشینری ایک طرف پارک کردی ہے جسے واپڈا حکام کی طرف سے کام بند کرنے کا حکم ملا تھا۔ گولین روڈ اور پلوں کی بحالی بھی واپڈا کی ذمہ داری ہے جوکہ پاؤر پراجیکٹ کا حصہ ہیں لیکن اب تک صرف پل نمبر 1کی بحالی ہوسکی ہے جبکہ پل نمبر 2کی جگہ عارضی پل بنا کر ٹریفک کو بحال کیا گیا ہے لیکن گولین کے گاؤں میں واقع پل نمبر 3پر کام کا آغاز ابھی تک نہ ہونے کی وجہ سے موٹر گاڑیوں کی آمدورفت بحال نہ ہوسکی جس سے گولین کے 400گھرانے انتہائی مشکل اور ذہنی کرب میں مبتلا ہیں جبکہ بجلی گھر کے ان ٹیک پوائنٹ تک رسائی نہ ہونے سے ہیوی مشینریوں کی موبلائزیشن بھی ممکن نہیں ہے۔ واپڈا کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ کام کی بندش اعلیٰ حکام کی طرف سے پاؤر چینل کی ٹینکی، سڑک اور پل سمیت سیلاب برد انفراسٹرکچر وں کی بحالی کے کام کی منظوری ابھی تک نہیں آئی ہے۔ واپڈا کی طرف سے کام کی بندش پر کوہ یونین کونسل سمیت اپر چترال میں بجلی کے صارفین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی کی وولٹیج انتہائی کم ہونے پر وہ ریفریجریٹر اور پنکھے کی سہولیات استعمال کرنے سے بھی محروم ہیں۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد کے مطابق بجلی گھر کو 14اگست تک چالو کیا جائے گا جس کی یقین دہانی پراجیکٹ ڈائرکٹر نے انہیں کرادی ہے۔ جب ان کی توجہ جمعرات کے روز کام کی بندش کی طرف دلائی گئی توانہوں نے اپنی لاعلمی کا اظہار کیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





