چترال(بشیر حسین آزاد) ڈسٹرکٹ بار روم چترال میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل اسٹاف ایسوسی ا سیشن چترال کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج چترال جاوید الرحمن تھے، دیگر مہمانوں میں سینئر سول جج(ایڈمن) آصف کمال، سنیئر سول جج (جوڈیشل) عرفان، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال، امجد خان شینواری صدر کے پے کے اے پی جے ای اے، ولی خان وردگ چیئر مین کے پے کے اے پی جے ای اے، سید منتظر شاہ مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان اے پی جے ای اے، وحید جان چیف الیکشن کمشنر اے پی جے ای اے پاکستان شامل تھے۔ نو منتخب کابینہ میں محمد علی صدر، فضل ایوب سینئر نائب صدر، فتین الرحمن نائب صدر، عبدالحق جنرل سیکریٹری، عزیز احمد ڈپٹی جنرل سیکریٹری، اعجاز احمد انفارمیشن سیکریٹری، فضل الرحیم فنانس سیکریٹری، شجاع احمد پریس سیکریٹری، اسداللہ آفس سیکریٹری شامل ہیں۔نومنتخب کابینہ سے چیئرمین ال پاکستان جوڈیشیل ایمپلائز ایسوسی اسیشن کے صوبائی چیئر مین ولی خان وردگ نے حلف لیا۔اس کے علاوہ تقریب میں ڈسٹرکٹ جوڈیشیری کے جملہ اسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال جاوید الرحمن،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، ال پاکستان جوڈیشیل ایمپلائز ایسوسی اسیشن کے چیئرمین ولی خان وردگ اور صوبائی صدر امجد خان شینواری ودیگر نے کہا کہ انصاف کہ فراہمی میں بار اور بینج گاڑی کے دو پییے ہیں جبکہ جوڈیشل اسٹاف اُس گاڑی کو منزل مقصود تک پہنچانے کے لئے انجن کا کام دیتے ہیں۔جس طرح ایک گاڑی بے غیر انجن کے نہیں چل سکتی اسی طرح جوڈیشل اسٹاف کے تعاون کے بے غیر سائلین کوانصاف کی فراہمی ممکن نہیں۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ جوڈیشل اسٹاف کو سائلین کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی اور جان فشانی کے ساتھ پیش آنا چاہیئے۔اور بار اور بینج کے خوشگوار تعلقات کیلئے جوڈیشل اسٹاف کا کردار بہت اہم ہے۔آخر میں اسٹاف کی طرف سے صوبائی قائدین کو چترالی ٹوپیاں پیش کی گئی۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات