چترال کے معروف سماجی شخصیت اور محکمہ زراعت کے ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ حاجی سردار علی شاہ 80سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کے معروف سماجی شخصیت اور محکمہ زراعت کے ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ حاجی سردار علی شاہ 80سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ انہیں جمعرات کے روز ان کے آبائی گاؤں کشم میں سپرد خاک کیا گیا۔ وہ ڈاکٹر سردار احمد اور ذولفقار احمد کے والد اور ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر مرزا علی شاہ کے بھائی تھے۔