چترال (نمائندہ چترال میل)عوامی نیشنل پارٹی چترال میں شمولیتی تقریب پاکستان پیپلزپارٹی اوراے پی ایم ایل کے درجنوں افراداے این پی میں شمولیت اختیارکی۔گذشتہ روزعوامی نیشنل پارٹی چترال کے ضلعی دفتر میں حیدرامان کریم آباد، عجیب خان چیوڈوک،عبدالمتین ورکوپ تورکہو،زیشان احمدجمالدندہ کوشٹ،نعیم الدین بمبوریت،ارسلان حیدرلون،احمدعلی تورکہو،عبدالہادی شیشی کوہ،سابق صوبائی اسمبلی کے کنڈیڈیٹ کابیٹاٹھیکہ داروقاراحمداورغوچ،سمیع الحق،محمدرشیدجغوراوردیگرنے پی پی پی اوراے پی ایم ایل کوخیربادکہتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیارکی۔ اس موقع پر ضلعی صدرعوامی نیشنل پارٹی الحاج عیدالحسین،جنرل سیکرٹری میرعباداللہ اوردیگرضلعی رہنماوں نے اے این پی میں شمولیت اختیارکرنے والوں کو خوش آمدیدکہتے ہوئے کہاکہ ان کی شمولیت سے اے این پی ضلع چترال میں میں مظبوط قوت بن کر ابھرے گی۔انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی حکومت میں ہوں یانہ ہوں باچہ خان کے پیروکارمخالفین کے مذموم عزائم کوخاک میں ملادیں گے۔عوامی نیشنل پارٹی اپنی کارکردگی اورکامیابیوں کے بل بوتے پرانتخابات میں جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کاپول کھول دے گی۔انہوں نے کہاکہ اے این پی دورمیں ہم نے جتنے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ہم نے جس کو دوستی کاہاتھ دیاہے وہ آخری دم تک برقراررہے گا
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





