پی ٹی ائی کی حکومت پر اج کل نئے ضلعے اور تحصیلیں بنانے کا بہت عوامی دباوء ہے ہر طرف سے لوگ اس جنون میں مبتلا ہیں۔ کہوار زبان میں ایک کہاوت ہے کہ مردہ نئے کپڑے کے کفن پر خوش مگر اس کے سامنے جو جوابدہی کے مراحل ہیں ان کا اسکو کچھ علم نہیں ہے۔ چترال بھی اسی مرحلے سے گذر رہا ہے، ریاست چترال انیس سو انہتر سے پہلے ایک ریاست اور دو ضلعوں میں تقسیم تھا اور یہاں بھی ریاستی قوانین کی جگہ پو لیٹٰکل راج تھا کسی کی کوئی شنوائی نہیں تھی۔ پو لیٹیکل ایجنٹ سیاہ و سفید کا مالک تھا پھر اسے ایک ضلع بناکر کے پی کے میں ضم کردیا گیا اور اب اس کو دوبارہ دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا جنوں سوار ہے اس تقسیم کے کچھ فوائید بھی ہیں اور بہت کچھ خراب پہلو بھی ہیں افسوس: دونوں فریقوں کو دوسرے کی بات سمجھنے کا ارادہ نہیں۔
دوسری چیز اس کے نام پر ایک بحث کی صورت میں ہے کہ نام ضلع مستوج ہو یا اپر چترال۔ اس سلسلے میں میری رائے کچھ یوں ہے کہ ہم چترالی ہیں بروغل سے ارندو تک ہم چترالی کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں لفظ چترال ہماری پہچان ہے چترالی کا ایک خاص امیج بنا ہوا ہے اور اسی بنیاد پر چترال سے باہرکے لوگ بھی ہمیں کسی حد تک اعتماد کی نظر سے دیکھتے ہیں اور ہمیں اس چیز پر فخر ہے اور ہم کسی بھی قیمت پر اس بنے بنائے شہرت کو چھوڑ نا نہیں چاہتے۔ میں اس بارے میں upper chitralاور
lower chitral نام سے متفق ہوں اور مجھے چترالی ہونے پر فخر ہے اور میں اسی نام کو برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔ میری اپنے دوستوں اور ساتھیوں سے بھی گذارش ہے کہ وہ اس چیز کو متنازعہ نہ بنائیں شکریہ
پروفیسر رحمت کریم بیگ
03435911941
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





