چترال (نمائندہ چترال میل)بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کے دفتر کو سیل جبکہ انہیں پشاور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چترال لویر نوید احمد نے میڈیا کو بتایاکہ اے سی چترال کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دفتر کو پانچ دنوں کے لئے بند کردیا گیا ہے جسے مناسب ڈس انفیکشن کے بعد کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اے سی کے ساتھ ذیادہ رابطے میں رہنے کی وجہ سے انہوں نے خود اپنا سیمپل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں دے دیا ہے جبکہ اے سی دفتر اور روزانہ کی بنیاد پر ان کے ساتھ رابطے میں آنے والے اسٹاف کا بھی کرونا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔ ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شمیم کے مطا بق بدھ کے روز ڈی سی چترال اور ایک اسٹاف کے سوا کوئی بھی سیمپل دینے نہیں آئے جن کا اصرارتھاکہ وہ ٹیسٹ کرانے کے بجائے گھر پر قرنطینہ میں بیٹھ جائیں گے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





