ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کا بونی میڈیکل سنٹر کا دورہ۔

Print Friendly, PDF & Email

بونی (ذاکر زخمی سے)ملک میں کرونا وائریس سے پیدا شدہ حالات اور سنگینی کے پیشِ نظر اپر چترال انتظامیہ بھی متحریک ہوکر حالات کا باریک بینی اور سنجیدگی سی دیکھ رہی ہے اس سلسلے جمعرات کے روز اپر چترال میں پیشگی اقدامات طور پر مختلف فیصلے کیے گئے۔ ان میں ہوٹل، حجام کی دوکان، بیوٹی پارلر وغیرہ کو ۵ اپریل تک بند کرنے کی احکامات جاری کر دئیے گئے۔اس سللے باقاعدہ دفتری خط کے ذریعے متعلقہ لوگوں کو باخبر کیے گئے۔ تا ہم روزمرہ اشیاء خورد ونوش کی دوکانیں اور میڈیکل سٹورز ۴۲ گھنٹے کھلے رکھنے کی ہدایت ہے۔ بعد میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان اور تحصیلدار رب نواز بونی میڈیکل سنٹر کا دورہ کرکے حالات اور انتظامات سے اگاہی حاصل کی۔ بونی میڈیکل سنٹر کے انچارچ ڈاکٹر عبدالکریم سے اس سلسلے خصوصی میٹنگ کی گئی۔ ڈاکٹر عبد الکریم نے میڈیکل سنٹر بونی میں دستیاب وسائل اور سہولیات کے بارے ضلعی انتظامیہ کو اگاہ کیا۔ بعد میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیل دار بی۔ ایم۔ سی وارڈز کی مختصر دورہ کرکے جائزہ لیا۔ اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حفظِ ما تقدم کے طور پر اپر چترال کے بونڈری کھونگیر دیرو بوہت میں مسافروں کے ریکارڈ وغیرہ محفوظ بنانے کے لیے چیک پوسٹ قائم کرنے پر غور کی گئی۔ اور ابتدائی طور پر پولیس بارڈر فورس کے جوان وہاں تعینات کر دئیے گئے۔ تا کہ روز مرہ کی بنیاد پر ریکارڈ مرتب کرکے ضلعی انتظامیہ اپر چترال کو پیش کی جا سکے اور ساتھ اپر چترال میں قرنطینہ سنٹر قائم کرنے کے تجویز بھی زیرِ غور رہی جو عنقریب عمل میں لائی جائیگی۔