اپر چترال کے پرکوسپ مستوج کی رہائشی مجتبیٰ حسین شاہ کو کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی شبہ میں رورل ہیلتھ سنٹر مستوج سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال ریفر کردیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) اپر چترال کے پرکوسپ مستوج کی رہائشی مجتبیٰ حسین شاہ کو کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی شبہ میں رورل ہیلتھ سنٹر مستوج سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال ریفر کردیا گیا جوکہ گزشتہ کئی دنوں سے کھانسی، بخار اور زکام میں مبتلا تھا جبکہ گزشتہ ہفتے وہ گاؤں آنے سے پہلے دس ماہ اسلام آباد میں مقیم تھا اور گاؤں آتے ہوئے اپنے بھائی سے ملنے ایبٹ آباد کا بھی سفر کیا تھا۔ جمعرات کے روز مستوج ہسپتال میں چیک اپ کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال ریفر کردیا گیا لیکن وہ واپس اپنے گھر پرکوسپ چلے گئے جبکہ بعد میں مستوج ہسپتال انتظامیہ نے انہیں ایمبولنس میں چترال روانہ کردیا۔ آخری خبر آنے تک مریض ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے ہیں جہاں سے انہیں پشاور روانہ کیا جارہا ہے تاکہ پشاور میں ان کی اسکریننگ اور علاج ہوسکے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شمیم نے کہا کہ اس ہسپتال میں اسکریننگ ٹیسٹ کے سامان موجود نہیں ہے اور مریض کے حق میں یہی بہتر ہے کہ انہیں پشاور منتقل کیا جائے جہاں اسکریننگ کی سہولت موجود ہے۔