چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کو کرونا وائرس سے بچانے کے لئے ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمد نے ضابطہ فوجداری کے تحت دفعہ 144کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے چترال میں ایک ماہ کے لئے عوامی اجتماعات اور پانچ سے ذیادہ افراد کا ایک جگہ جمع ہونے، ریسٹورانوں، کھانے پینے کی دیگر مقامات، حجام کے دکانوں پر پابندی عائد کی ہے۔ اس طرح ضلعے میں داخل ہونے اور ضلعے سے باہر جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی لگادی گئی ہے اور ضلعے میں سیاحوں کی داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال کی ہدایت پر جمعرات کے روز 22مختلف گاڑیوں میں سفر کرنے والے 180کے لگ بھگ سیاحوں کو لواری ٹنل سے واپس بھیج دئیے گئے۔ ڈی سی لویر چترال نے ملک کے دیگر حصوں میں مقیم چترالی باشندوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کا خطرہ ٹل جانے تک اپنے اپنے مقامات پر رہیں اور چترال آنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہاکہ اختیاطی تدبیر کے طور پر ایسے مسافروں کو چودہ دن تک قرنطینہ میں رکھنے کے بعد ہی گھروں کو جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے چترال میں رہنے والے عوام کوبھی مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ اپنے گھروں سے بلا ضرورت باہر نکلنے کی کوشش نہ کریں اور رش بنانے سے گریز کریں تاکہ اس وائر س کی ممکنہ پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔مٹے نا میوں کے نشان کیسے کیسے۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوٹ اویر آتشزدگی حادثہ، قاری فیض اللہ چترالی کا متاثرہ خاندان کیساتھ تعاون کا اعلان
- ہومپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپنے بھائیوں کے رنج اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وجیہ الدین
- مضامینداد بیداد۔۔روم اور شاعر۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام