کالاش ویلی روڈ کی تعمیر اور چترال پشاور این ایچ اے روڈ کی مرمت جلد شروع کی جائے گی۔ وزیر زادہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ نے کہا۔ کہ کالاش ویلی روڈ کی تعمیر اور چترال پشاور این ایچ اے روڈ کی مرمت جلد شروع کی جائے گی۔ چترال کے سڑکوں کی منسوخی کی بات میں صداقت نہیں ہے۔ تاہم گرم چشمہ اور اپر چترال روڈ کی تعمیر میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور سے ٹیلیفون پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ وزیر اعلی سیاحت کے فروغ کیلئے چترال کی سڑکوں کی تعمیر میں انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں۔ اور انہوں نے وفاقی وزیر مراد سعید سے اس حوالے میٹنگ بھی کی تھی۔ اور وزیر اعلی نے اس کا اظہار کیا تھا۔ کہ وفاقی حکومت اگر یہ روڈ نہیں بناتی۔ توصوبائی حکومت خود یہ سڑک تعمیر کرے گی۔ انہوں نے کہا اس سلسلے میں مجھے جو ذمہ داری سونپ دی گئی تھی۔ اُس کے تحت میں نے چیرمین اور جی ایم این ایچ اے سے ملاقات کی۔ جنہوں نے بتایا۔ کہ یہ روڈ کینسل نہیں ہوئے۔ دستاویزات مکمل ہو چکے ہیں، صرف زمین کی خریداری نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ فوری طور پر کلاش ویلی روڈ میں پیش رفت ہوئی ہے۔ اور ماہ جون تک اس پر کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ زمین کی خریداری اگر پہلے ہو چکی ہوتی۔ تو آج مزید انتظار کی ضرورت نہ کرنی پڑتی۔ وزیر زادہ نے کہا۔ کہ میر کھنی سے چترال تک مین روڈ کی حالت کی خرابی کا بھی میں نو ٹس لیا۔ اور اس سلسلے میں میں نے حالیہ ملاقات میں چیرمین اور جی ایم این ایچ اے سے تفصیلی بات کی ہے۔ اور انشا اللہ اپریل تک اس روڈ کی مرمت کی جائے گی۔ جس پر تقریبا آٹھ کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ چیرمین این ایچ اے نے اس روڈ کیلئے ممبر پلاننگ اور جی ایم کو خصوصی ہدایت کی ہے۔ اس روڈ کی مرمت کے بعد لوگوں کو کسی حد تک خراب سڑک سے نجات مل جائے گی۔ اور سہولت کے ساتھ سفر کر سکیں گے۔ وزیر زادہ نے کہا۔ کہ وہ چترال کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ اور وہ اُن مسائل کے حل کا بھی بخوبی جذبہ رکھتے ہیں۔ چترال کیلئے کام کرنا اُن کی اولین ترجیح ہے۔ اس لئے چترال کے عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔