میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان مورخہ 22جولائی 2020بروز بدھ کو دوپہر02:00بجے کیا جائیگا۔ ذرائع

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپور ٹ)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے ترجمان کے مطابق میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان مورخہ 22جولائی 2020بروز بدھ کو دوپہر02:00بجے کیا جائیگا۔ اس سلسلے میں بورڈ دفتر کے آڈیٹوریم میں ایک تقریب عالمی وباء”کرونا وائرس” COVID19سے بچنے کیلئے وضع کردہSOPsکے تحت منعقد ہو گی۔ جس کے مہمان خصوصی وزیر تعلیم برائے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اکبر ایوب خان ہوں گے۔ طلباء و طالبات کو نتائج ان کی طرف سے فراہم کردہ موبائل نمبر پرSMSکئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر اسی دن مورخہ22جولائی2020کو 02:00بجے دوپہرکو بھی دستیاب ہوں گے۔ گورنمنٹ، پرائیویٹ(سکولز) اور جماعت دہم(10th)کے پرائیویٹ امیدوار اپنےDMCsبورڈ کے مختص کردہ کیمپ آفسز سے نتائج کے03دن بعد وصول کر سکتے ہیں۔