چترال (محکم الدین) معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ اور ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد نے گرم چشمہ کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے گرم چشمہ میں اسسٹنٹ کمشنر اور سٹاف متعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک غیر معمولی اجلا س بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر آفس چترال میں منعقد ہوا۔ جس میں معاون خصوصی وزیر اعلی وزیر زادہ، ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد حیات شاہ بھی موجود تھے۔ جس میں انہوں نے علاقائی صورت حال کا جائزہ لیا۔ اور کئی اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ کیا۔ بعد آزان معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا۔ کہ گرم چشمہ میں انتظامیہ کے آفیسر اور سٹاف کی تعیناتی وہاں کے لوگوں کو گھر کی دہلیز پر انتظامیہ سے متعلق مسائل حل کرنے کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔ اس سے لوگوں کو فوری نوعیت کی ریلیف ملے گی۔ اور انتظامیہ سے متعلق کسی کام کیلئے وہاں کے باسیوں کو وقت ضائع کرکے چترال آنے اور اضافی اخراجات اُٹھانے سے نجات مل جائے گی۔ نیز انتظامی آفیسر مقامی سطح پر دستیاب ہونے سے لوگوں کو بروقت اپنی بات حکومت تک پہنچانے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال کے اکثر علاقوں کے لوگوں کی یہ شکایت رہی ہے۔ کہ انتظامی آفیسران اُن کے علاقے کی وزٹ نہیں کرتے۔ جس کی وجہ سے اُن کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ اب گرم چشمہ کے لوگوں کو اسسٹنٹ کمشنر اور سٹاف کی تعیناتی کے بعد یہ شکایت نہیں رہے گی۔ اور وہ آسانی سے اپنی بات انتظامیہ تک پہنچا سکتے ہیں۔ اور انتظامیہ سے متعلق کیسز گرم چشمہ میں ہی نمٹانے سے مقامی لوگوں مزید سہولت ملے گی۔ اجلاس میں گولین سیلاب کی امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اور اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کہ متاثرین کو خوراک اور ٹینٹ فراہم کئے گئے ہیں، میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اور پیدل راستے کی بحالی کیلئے ریسکیو 1122اور انتظامیہ سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔ انشا اللہ مختصر وقت میں حالات پر قابو پایا جائے گا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات