چترال ( نمائندہ چترال میل )منگل کے دن روز نیشنل بنک آف پاکستان کا چترال مین برانچ میں اے ٹی ایم کی سہولت کا افتتاح ہوا جس میں چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان نے مہمان خصوصی کے طور پر افتتاحی فیتہ کاٹ کر اور مشین سے کیش نکلواکر با ضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کے صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین بھی مہمانان اعزازکی حیثیت سے مشیں سے کیش نکال افتتاح میں حصہ لیا۔ اپنے خطاب میں سرتاج احمد خان نے بنک کے ڈسٹرکٹ منیجر بشیر جان کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ چترال میں نیشنل بنک زب سے قدیم بینکہے جس نے علاقے کی معاشی ترقی اور بزنس میں نمایاں خدمات انجامِ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں اس کی ذمہ داریوں میں مزیداضافہ ہوا ہے جس سے عہدہ برا ہونی چترال چیمبر آف کامرس کی خدمات حاضر ہیں۔ انہوں نے بنک کو عارضی عمارت سے مناسب اور مستقل بلڈنگ میں شفٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، ظہیر الدین اور بشیر جان نے بھی آپنیخیالات کا اظہار کیا۔ بشیر جان اور آپریشن منیجر الیاس احمد نے ایٹی ایم سہولت کی فراہمی میں بنک کے ریجنل ایگزیکٹوز داؤد جان اور ظہیر اللہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کئے گئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات