چترال(نمائندہ چترال میل)چترال ون کے جنرل کونسلر اورآل ویلیج کونسلرز کے سینئر نائب صدرسینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف پیر کرم الہیٰ قادری نے ایک اخباری بیان میں پیسکو/واپڈا کے احکام بالا کو آگاہ کیا ہے کہ چترال شہر میں وافر مقدار میں بجلی ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ معمول بن چکا ہے۔اور یہ روزانہ چار گھنٹے تو معمول کی بات ہے مگر کئی بار 10/10گھنٹے بھی غائب رہتا ہے۔اُنہوں نے اس لوڈشیڈنگ کی وجہ عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوڈشیڈنگ صرف بکامک، ٹاون چترال سے لیکر چیوڈوک تک ہی محدودہے۔جو کہ ان علاقوں کے عوام پر سراسر ظلم ہے۔اور ان علاقوں کے بجلی صارفین باقاعدگی سے اپنے بل ادا کرتے آرہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ بات بھی سنے میں آیا ہے کہ محکمہ پیسکو کے بقایاجات سرکاری محکموں پر واجب الدا ہیں جسکی وجہ سے عام عوام کو لوڈشیڈنگ کی مد میں تنگ کیا جارہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر اس ظلم کو روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے بروقت اقدام نہ اُٹھایاتو عوام اپنے حقوق کے لئے مجبوراً سڑکوں پر نکل آئینگے جسکی تمام تر زمہ داری احکام بالا،ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے پر عائد ہوگی۔اُنہوں نے بجلی کی اس ناروا لوڈشیڈنگ کوجلد از جلد ختم کرنے اور جوٹی لشٹ گرڈ اسٹیشن میں تعینات ظہیر الدین کو فوری طورپر اس گرڈ اسٹیشن سے تبادلے کا پرزور مطالبہ کیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





