داد بیداد،،،،،ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی،،،،،،،،،،،،،پائلٹ بننے کا شوق

Print Friendly, PDF & Email

داد بیداد،،،،،ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی،،،،،،،،،،،،،پائلٹ بننے کا شوق

پائلٹ بننے کا شوق
ایک سال پہلے مقا می کا لج میں طلبہ سے پو چھا گیا کہ آگے جا کر کیا بنو گے تو 10فیصد نے پائلٹ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اسی طرح جب طا لبات سے پو چھا گیا کہ ایک کا غذ پر جیون ساتھی کے ممکنہ اور مطلوبہ پیشے کا نا م لکھو تو 20فیصد طا لبات نے پائلٹ لکھا تھا کورونا کے دونوں میں آن لائن کلا س کے دوران یہ دو سوا لات پو چھے گئے تو دونوں کا جواب صفر کی صورت میں ملا وجہ یہ تھی کہ کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حا دثے کے بعد پائلٹ بد نام ہو گئے 3دن کے اخبارات میں تین بڑی خبریں ہیں ایک خبر یہ ہے کہ دنیا بھر کی ائیر لائینوں سے پا کستانی پائلٹوں کو فارغ کر کے گھر بھیجدیا گیا دوسری خبر یہ ہے کہ یورپی یونین اور بر طا نیہ کے بعد امریکہ نے بھی پی آئی اے کی پر وازوں پر پا بندی لگا ئی ایک خبر یہ بھی ہے کہ پا کستانی حکومت نے 28پائلٹوں کو بر طرف کر دیا ایک خبریہ ہے کہ دنیا کی فضا ئی کمپنیوں کی رینکنگ میں پی آئی اے پست ترین سطح پر آگئی ایک اور خبر یہ ہے کہ حکومت پا کستان نے 262پائلٹوں کے لا ئسنس جعلی قرار دیئے ان میں وہ پائلٹ بھی ہیں جو 10سال پہلے ریٹائر ہو گئے تھے ان میں 28ایسے پائلٹ بھی ہیں جو وفات پا چکے ہیں ان میں وہ پائلٹ بھی شامل ہے جو حویلیاں کے حا دثے میں شہید ہوا تھا یہ وہ حا دثہ تھا جس میں جنید جمشید کی شہا دت ہوئی تھی ان خبروں میں ایک خبر یہ ہے کہ خلیجی مما لک نے پی آئی اے کی پر واز پر پا بندی اس شرط کے ساتھ اٹھا ئی ہے پائلٹ پا کستا نی نہیں ہو گا میں نے کر اچی حا دثے کی انکوائری رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر تے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلا م سرور خان کی تقریر دوبارہ سُنی اس تقریر میں انہوں نے لا ہور اور کراچی کے گراونڈ سٹاف کو ذمہ داری سے مبرا قرار دے کر حا دثے کی ذمہ داری شہید ہونے والے پائلٹ پر ڈال دی اور اس پر اضا فہ کر تے ہوئے کہا کہ پا کستان میں پائلٹوں کے سارے لا ئسنس جعلی ہیں پی آئی اے کے پا س اصلی لائسنس والا ایک بھی پائلٹ نہیں اس پر ہمیں وہ مشہور واقعہ یا د آ یا جب امریکہ میں ایک فضا ئی حا دثے کے بعد بلیک باکس نہیں ملا مسافر وں میں ایک بندر زندہ بچ گیا تھا تفتیشی اداروں نے بندر کو بولنا سکھا یا جب وہ بو لنے کے قابل ہو ا تو پو چھا گیا کہ حا دثے کے وقت مسا فر کس حال میں تھے اُس نے کہا کچھ ٹی وی دیکھ رہے تھے کچھ اونگھ رہے تھے کچھ کتاب یا اخبار پڑھ رہے تھے فضا ئی میز بان میک اپ میں مصروف تھی دونوں پائلٹ سورہے تھے بندر سے پو چھا گیا تم کیا کر رہے تھے اُس نے کہا میں جہاز کو اڑا رہا تھا کراچی حا دثے میں دو مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے ہیں دونوں نے تفتیشی اداروں کو بیان بھی ریکارڈ کر وا یا ابھی جہاز سے بندر ڈھونڈ نکا لنے پر کام ہورہا تھا کہ مسئلہ حل ہوا بندر تلا ش کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی تفتیشی اداروں کو رپورٹ ملی کہ حا دثے میں کوئی زندہ آدمی ملوث نہیں ہے پی آئی اے چیر مین کو 3سال کی مزید تو سیع دیدی گئی ہے معلوم ہوا ہے کہ حا دثے میں شہید ہونے والاپائلٹ سجاد گل ملوث تھا جس کا لائسنس بھی جعلی تھا اور جس کو جہاز اڑا نے کا کوئی تجربہ نہیں تھا ہو ا با زی کے وزیر نے قلا بازی کھا تے وقت یہ بھی انکشاف کیا کہ حکومت جعلی لا ئسنس والے پائلٹوں کے خلاف ضرور کاروائی کرے گی ان کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ میرے بیان سے قو می ائیر لائن کو ایک ہفتے میں 30ارب ڈا لر کا نقصان ہو گا اور پوری دنیا میں پا کستان کی فضا ئی کمپنی بد نا م ہو گی پا کستان کے پائلٹ بلیک لسٹ ہو نگے پی آئی اے کی پروازیں معطل ہو نگی ہوا بازی کے وزیر نے یہ بھی نہیں سوچا کہ اس کی اپنی ڈگری بھی جعلی ہے جو مشرف کے دور میں مجبوری کے تحت رکن اسمبلی بننے کے لئے باڑہ مار کیٹ سے منا سب دام دیکر خریدی گئی تھی دو سال پہلے ایک گاڑی 300فٹ گہری پہاڑی کھا ئی میں گری 18مسافر جاں بحق ہوئے ڈرائیور نے آخری مر حلے پر گاڑی سے چھلا نگ لگا کر جا ن بچا ئی واقعے کی انکوائر ی ہوئی تو پتہ چلا کہ ڈرائیور کا کوئی قصور نہیں تھا گاڑی کا ٹائر راڈ ٹوٹ گیا تھا کباڑ خا نے میں گاڑی کا معائینہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ 300فٹ گہری گھا ئی سے ٹو ٹا ہو اٹائر راڈ ملا تھا اگر بد قسمت کو چ کا ڈرائیور مر جا تا تو ساری ذمہ داری اُس پر ڈالی جا تی مگر خوش قسمتی سے وہ زندہ تھا اور 3سا لوں کی کمائی انکوائری سے بچنے کے لئے خرچ کر سکتا تھا چنا نچہ اس کو بے قصور قرار دیا گیا اگر بد قسمت طیا رے کا پائلٹ زندہ ہو تا اور انکوائری میں مدد دینے کے لئے سال یا دو سال کی کمائی خرچ کرتا تو قصور وار ہر گز نہ ٹھہرا یا جا تا کسی بھی انکوائری کا یہ سٹینڈرڈ اپر یٹنگ پر سیجر (SOPٌ)ہے۔ پائلٹ کی بد نا می نے نہ صرف نو جوا نوں میں پائلٹ کے پیشے کو بے تو قیر کیا اور دنیا میں پا کستا نی پائلٹوں کی ساکھ بر باد کر کے رکھ دیا اور پی آئی اے کا سارا بزنس بھارتی فضا ئی کمپنی کو دیدیا بلکہ اس انکوائری رپورٹ نے پاکستان میں شہری ہو ا بازی میں قلا بازی کھا نے والے تمام سر برا ہوں کے چہروں پر سوا لیہ نشان لگا دیا ہے پا کستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ وطن عزیز کے پائلٹوں کو کس کے ایما پر پوری دنیا میں بد نا م کیاگیا؟