بونی (ذاکر زخمی) انصاف ویلفر ونگ ملاکنڈ ڈویژن کے صدر شاہد خان، سنئیرنائب صدر سلطان حسین جنرل سکرٹری ارشاد حسین اور ایڈیشنل جنرل سکرٹری نابیگ ایڈوکیٹ کے ہمراہ بمرادِ کابینہ سازی انصاف ویلفر وِنگ اپر چترال،اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی کا مختصر دورہ کیا۔جہاں پیرل ڈگری کالج بونی کے ہال میں اپر چترال ضلع کے ضلعی صدررحمت غازی،سنئیر نائب صدر معراج خان،نائب صدر میر جمشید الدین، صدر تحصیل مستوج سردار حکیم،جنرل سکرٹری مستوج سید حبیب اللہ اور دیگر ارکان ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔تلاوتِ کلام پاک سے میٹنگ کا آغاز ہوا۔تحصیل صدر سردار حکیم ابتدا کرتے ہوئے مہمانوں کو اپر چترال امد پر خوش امدید کہا۔ابتدا میں تعارفی نشست ہوئی اس کے بعد تحریکِ انصاف اپر چترال کے اندرونی مسائل زیر بحث رہی۔ جس میں اپر چترال کابینہ کی نوٹیفکیشن میں غیر ضروری تاخیر سرِ فہرست تھی۔گفتگو میں شریک تمام اراکین کا گلہ اور حدشہ تھا کہ اپر چترال کابینہ کے نوٹیفکیشن میں غیر ضروری تاخیر سے پارٹی کے وقار اور مقبولیت کو شدید نقصان پہنچ رہی ہے۔یہاں کوئی زمہ داری سے کردار ادا کرنے سے قا صر ہے۔جب تک کابینہ کی نوٹیفکیشن نہیں ہوگی پارٹی فعال کردار ادا نہیں کر سکتا اس لیے بالائی زمہ داروں سے نوٹیفکیشن کرایا جائے۔ میٹنگ موجودتحصیل مستوج کے جنرل سکرٹری سید حبیب اللہ نے اپنی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ شروع سے تحریکِ انصاف پر قابض ہیں وہ پارٹی کے لیے کچھ نہیں کیے ہیں بلکہ ذاتی مفادات کے لیے ہمیشہ پارٹی کو استعمال کر رہے ہیں۔وہ علاقے میں پارٹی کی فعالیت کی راہ میں سب سے بڑی روکاوٹ ہیں۔ وہ اپنے اثاثے بنانے میں مصروف ہیں ان کے ثبوت ہمارے پاس ہیں اور یہ ہی لوگ اپر چترال کابینہ کی نوٹیفکیشن کی راہ میں حائل ہیں لہذا پارٹی کے بہتر مفاد میں گزارش ہے کہ۔پارٹی کے بہتر ی کے پیشِ نظر اپر چترال کابینہ کی نوٹیفکیشن جلد از جلد جاری کی جائے تاکہ ورکر اطمینان سے پارٹی کے بہتری کے لیے کردار ادا کر سکے۔بعد میں ویلفر وِنگ ملاکنڈ کے سنئیر نائب صدر سلطان حسین اور جنرل سکرٹری ارشاد حسین نے بھی خطاب کی اور پارٹی کو ہر قسم منظم اور فعال کرنے اور مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کی۔آخر میں صدر ویلفر وِنگ ملاکنڈ ڈویژن شاہد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ویلفر وِنگ عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وجود میں ائی ہے جس کا مقصد معاشرے کی انتہائی نادار اور غریب طبقے کی مسائل سے اگاہی اور ان کے حل میں معاونت ہے۔انہوں نے مزید کہا۔کہ تحریکِ انصاف کا ہر ورکر بااختیار ہے۔اور اختیارات دوسروں سے مانگنے کے بجائے خود کو با اختیار بنادیں۔آپ نے کہا کہ ورکر کے رائے کا احترام تحریکِ انصاف میں ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان ہمیشہ ورکرز کی رائے کو اہمیت دی ہیں اور دیتے رہینگے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی دورہِ چترال میں اس بات کو شدت سے محسوس کیا کہ اس وقت اپر اور لوئیر چترال میں سب سے اہم مسلہ انٹرنیٹ کا ہے۔جس سے ہمارے بچوں کی مستقبل اور قیمتی وقت ضائع ہورہی ہے۔ اس وقت کرونا کی بنا تعلیمی ادارے بند اور بچے سارے آن لائن کلاسیں لے رہے ہیں۔ اس لحاظ سے ہمارے بچوں کی مستقبل خطرے میں پڑی ہے۔ اس لیے ہمارے ترجیح ہو گی کہ اولین فرصت میں بالائی حکام سے رابطے کرکے اس مسلہ کوجلد از جلد کراسکے۔انہوں نے علاقے میں ناقص انفراسٹرکچر کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ سابقہ نااہل حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے چترال میں انفراسٹرکچر تباہی کے دہانے پرہے۔انہیں بہتر بنانے میں حکومت، وقت سنجیدہ ہے۔انہوں نے ورکروں کے حدشات دور کرنے کا وعدہ کیا ساتھ باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ جلد ازجلد اپر چترال میں انصاف ویلفر وِ نگ کی کابینہ ترتیب دینے کی ہدایت دی۔ اور اس کام کو انجام تک پہنچانے کے لیے ایک کمیٹی بنائی گئی جو بعد میں اتفاقِ رائے سے جامی اللہ کو ویلفر وِنگ اپر چترال کے لیے صدر اور شہزاد علی کو ویلفر وِنگ اپر چترال کے لیے جنرل سکرٹری مقرر کیے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات