چترال(شہریار بیگ سے)آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال میں تین روزہ سالانہ اسپورٹس گالا Raily for sustainable development goal کے تھیم کے تحت منایا گیاجس کا مقصد کھیلوں کے ذریعے اقوام متحدہ کے وضع کردہ17DOGsکو طالب علموں کے ذہنی سطح تک لے آنا،سلیبس کو SGDsکے ساتھ لنک کرنا اور طلبہ میں بین الاقوامی سوچ اُجاگر کرنا اور طلبہ کے سرگرمیوں کو اندرون ملک اور بیرونی دنیا کے تعلیمی اداروں کے ساتھ شیئر کرنا وغیرہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ ان سرگرمیوں میں سکول ہذا کے سات برٹش کونسل کے علاوہ درجنوں ملکی وغیر ملکی تعلیمی ادارے بھی شریک ہیں۔فائنل تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد تھے۔سکول پہنچنے پر اساتذہ اور طلبا نے ڈپٹی کمشنر چترال کا شاندار استقبال کیا۔ڈپٹی کمشنر چترال نے سکول انتظامیہ کی طرف سے پروگرام میں مدعو کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور بہترین ایونٹ کے انعقاد پر ادارے کی تعریف کی۔اُنہوں نے کہا اس طرح کے سرگرمیوں سے بچے مثبت رحجانت کی طرف راغب ہوتے ہیں اور منشایات جیسے بُرے عادات سے چھٹکارا حاصل کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھاس طرح کھیلوں کے ایونٹ بھی منعقد کرانا بچوں کے لئے بہت ضروری ہے۔اُنہوں نے مختلف کھیلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے طلباء پر زور دیا کہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ اپنے تعلیم پر توجہ مرکوز رکھیں۔ڈی سی چترال نے کھلاڑیوں کے لئے اپنی طرف سے انعامات کا بھی اعلان کیا۔آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال کے پرنسپل طفیل نواز اور محمد جلال الدین نے سکول کے بارے میں مہمانوں کوتفصیلی آگاہی دی اورتقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں کھیلوں میں حصہ لینے والے بچوں کو بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر اُنہیں مبارکباد دی۔تقریب میں سکول کے بچوں نے ملی نغمہ بھی پیش کیا۔سکول انتظامیہ کی طرف سے مہمانوں کو چترال کی روایتی سوغات چترالی ٹوپیاں پیش کی گئی اور سکول پرنسپل طفیل نواز نے ڈی سی چترال نوید احمد کو سکول کی طرف سے شیلڈ بھی پیش کیا۔تین دنوں سے جاری سپورٹس گالا میں کرکٹ،والی بال،باسکٹ بال،رسہ کشی،بیڈمینٹن،کرم بورڈ،ٹیبل ٹینس،200میڑ ریس اور بوری ڈورکے مقابلے شامل تھے۔سکول کے بچوں سپورٹس گالا میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور بہترین سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا۔کرکٹ کا فائنل بارویں جماعت،والی بال کا فائنل گیارویں جماعت،باسکٹ بال کا فائنل بارویں جماعت،رسہ کشی کا فائنل بارویں جماعت،بیڈمنٹن کا فائنل نائن وائٹ،کرم بورڈ کا فائنل دسویں جماعت اورٹیبل ٹینس کا فائنل بارویں جماعت طالب علموں نے جیت لیا جبکہ دو سو میٹر ریسفاتح دسویں جماعت کے کاشف علی اوربوری کی دوڑ بارویں جماعت کے فرحان علی نے جیت لیا۔پروگرام کے آخر میں ڈی سی چترال نوید احمد، پرنسپل طفیل نواز ودیگر مہمانان نے طلبا میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے۔اسٹیج کے فرائض عطا حسین اطہر نے سر انجام دی۔
تازہ ترین
- ہومچترال میں ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے چترال کو پچاس سال مزید ٹیکس سے مثتثنی قرار دینے کا مطالبہ۔ پریس کانفرنس
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔”تعلیم کے دورازے اور غریب“..
- ہوممالاکنڈ ڈویژن میں مجوزہ ٹیکسوں کے نفاذ کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخواہ نے اجلاس طلب کر لیا ہے۔ انجنئیر فضل ربی جان صدر پی پی پی
- ہومانتقال پرملال۔۔مفتاح الدین (المفتاح مڈیسن اسٹور اتالیق بازار چترال)ساکن زرگراندہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
- ہومڈھائی ہزار سال قدیم کالاش فیسٹول جو شی (چلم جوشٹ) ڈھول کی تھاپ پر نوجوان مردو خواتین کی گلے میں باہیں ڈال کر رقص،سریلی گیتوں اور اپنی رنگینیوں کے ساتھ کالاش ویلی بمبوریت کے مرکزی مقام بتریک میں اختتام پذیر ہوا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی