چترال (ظہیر الدین سے) گریڈ 17کے پی ایم ایس افیسر عبدالولی خان اسسٹنٹ کمشنر چترال مقرر ہوگئے جس سے پہلے وہ گزشتہ ایک سال سے دروش میں ایڈیشنل اے سی تھے جبکہ اپر دیر میں بھی اسسٹنٹ کمشنر رہ چکے ہیں۔ تورکھو کے تاریخی گاؤں اجنو سے تعلق رکھنے والے عبدالولی خان نے بورڈ آف ریونیو سے سرکاری ملازمت کا آغاز کیااور ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے پی ایم ایس کیڈر میں اسسٹنٹ کمشنر اپر دیر مقرر ہوئے جبکہ انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں بھی سیکشن افیسر کے طور پر خدمات انجام دی۔ عوام کے ساتھ قریبی تعلق رکھنے اور ان کے مسائل میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرنے پر اہالیان اپر دیر نے کئی مرتبہ ان کا بطور تحصیلدار ضلعے سے تبادلے کو احتجاج جلسہ جلوسوں کے ذریعے منسوخ کراتے رہے اور وہ ایک دہائی سے ذیادہ اپر دیر میں خدمات انجام دیتے رہے۔پشاور نیورسٹی سے انگریزی ادب میں ایم۔ اے کی ڈگری حاصل کرنے والے عبدالولی خان ادبی ذوق بھی رکھتے ہیں اور پشاور میں منعقدہ انجمن ترقی کھوار اور پشاور یونیورسٹی کے چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ادبی محفلوں میں کھوار زبان میں شعرسناکر خوب داد بھی لوٹتے جوکہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ماہنامہ جمہور اسلام کھوار میں بھی شائع ہوتے رہے۔ دوستوں کا ایک وسیع حلقہ رکھنے والے عبدالولی خان دوست احباب میں “چیف” کے نام سے جانے اور پکارے جاتے ہیں اوردوستوں کے حلقے پر مرکزیت کی اجارہ داری اب بھی ان ہی کو حاصل ہے۔1980اور 1990ء کی دو دہائیوں میں عبدالولی خان کو پشاور میں چترالی کمیونٹی انہیں معروف فٹ بالر کے طور پر جانتی ہے جوکہ وزیر اور شاہی باغ میں منعقدہ انٹرا چترال ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹوں میں برازیل کے رونالڈو کی طرح مد مقابل ٹیموں کی گول پوسٹ پر گولوں کی بوچھاڑ کرتے تھے۔ عبدالولی خان کی اسسٹنٹ کمشنر چترال کے طور پر پوسٹنگ ان کی محنت اور عوامی خدمت کی بے لوث جذبے کا ثمر ہے جس سیٹ پر صوبہ اور ملک کے مایہ ناز بیوروکریٹ تعینات رہے ہیں جن میں سید مظہرعلی شاہ (موجودہ کالم نویس روزنامہ آج)، میر لائق شاہ، میر سبحا ن الدین، معراج الدین، فدا محمد خان، عبدالوکیل خان، عبدالقدوس، شاہ صاحب، کپٹن جاوید اکبر، افضل لطیف خان قابل ذکر ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





