اپر چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کورونا وائرس کے خلاف جنگ کو سو دن پورا ہونے پر وزیر اعلیٰ کے حکم پر فر ٹ لائن میں کام کرنے والوں کی خدمات کا اعتراف کرنے اور ان کی عزت افزائی کے لئے اپر چترال ضلع کے ہیڈکوارٹرز بونی میں منعقدہ تقریب میں محکمہ صحت کے ایک سینئر اہلکار کو اسسٹنٹ کمشنر مستوج اپر چترال نے گرفتار کرنیکے حکم دے کر تقریب میں بدمزگی پیدا کردی۔۔ تقریب میں شریک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاراحتجاج کردیا تو اہلکار عباداللہ کو رہا کردیا گیا۔ ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر حیدر الملک نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اہلکار نہایت جانفشانی سے دن رات ڈیوٹی سر انجام دینے میں مصروف رہتے ہیں اور گزشتہ ہفتے اپنے چچا زاد بھائی کی وفات پر بھی اپنے گاؤں جانے کی بجائے خصوصی ٹاسک پر مستوج چلا گیا اور دوسروں کے لیے مثال قائم کردی۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے ایسے کارکن کو تعریفی سند نہیں دی تو انہوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا لیکن اے سی نے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ واقعی اپنے اعلیٰ حکام کے نوٹس میں بھی لے آئجں گے جبکہ انہوں نے پیرامیڈیکل اسٹاف کے ساتھ بات چیت کرکے ہڑتال سے روک دیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





