چترال ( نمائندہ چترال میل )کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے100 دن پورے ہونے پر ضلعی انتظامیہ لویر چترال نے ہفتے کے روز ‘عزم و ہمت کے 100 دن’ کے نام پر خصوصی تقریب منعقد کر کے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اور سول سوسائٹی تنظیموں کے ذمہ داران میں تعریفی اسناد تقسیم کرکے ان کی خدمات کو سراہا۔ ڈی سی لویر چترال نویدِ احمد اور ڈی پی او وسیم ریاض نے اسناد تقسیم کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ چترال میں اس عالمی وبا کے ساتھ کشمکش میں پولیس، لیویز، سکاؤٹس کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی تنظیموں نے بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا اور اس مہلک بیماری کو چترال سے دور رکھا۔ اُنہوں نے ڈی پی او وسیم ریاض کی اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات خدمات کو گرانقدر قرار دیا۔ تقریب سے ڈی پی او وسیم ریاض نے بھی خطاب کیا اور ان مشکلات کا ذکر کیا جو کہ شروع میں درپیش تھے۔ اے سی چترال عبدالولی خان، الحاج عیدالحسین، قاضی نسیم اور دوسروں نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں اے ڈی سی حیات شاہ، ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد، اے سی ریونیو شہزاد، ایم ایس ڈاکٹر محمد شمیم، سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں سجاد، عبداالطیف اور دوسرے موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات