چترال(محکم الدین) کالاش ویلی بمبوریت میں شدید ژالہ باری کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے پانچ گھروں تین مویشی خانوں سمیت زمینات, کھڑی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے. جبکہ وادی کے تمام ایریگیشن چینل مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں. جس سے سیلاب سے بچ جانے والی فصلوں کو بے آبی کی وجہ سے مزید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے. سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان ساروز جال گاؤں میں ہوا. جہاں سیلابی ملبہ بھر جانے اور بہا لے جانے کی وجہ سے سدھیر, شیر سید, سفیر, جاگوش کالاش کے گھر اور بجلی گھر کو نقصان پہنچا. جبکہ لیویز صوبیدار جاوید احمد اور قلندر شاہ کے مویشی خانے سیلابی ملبے سے بھر گئے. سیلاب سے ساروجال ہی کے طلامن خان کالاش, ڈاسک کالاش, حیدر شاہ, ویلج ناظم محمد رفیع کے زمینات اورمکئ کی کھڑی فصلوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے. اس سیلاب میں تین وہ متاثرہ افراد شامل ہیں. جو پچھلے سال سیلاب میں بے گھر ہو کر شیلٹر میں رہ رہے تھے. ژالہ باری اور سیلاب نے وادی کے اندر تمام نہری نظام کو مکمل طور پر تباہ کیا ہے. اور مقامی لوگوں کے مطابق حکومتی تعاون کے بغیر بروقت نہری نظام کی بحالی ممکن نہیں. اور رہی سہی فصلیں پانی کی نایابی کے باعث خشک ہو جائیں گی. درین اثنا متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے. کہ ان کیلیے خوراک خیموں کا انتظام کرنے کے ساتھ بحالی کیلیے اقدامات کئے جائیں. اور سیلاب کے نقصانات کے عوض فوری مالی امداد دے کر ان کو اس مشکل سے نکالا جائے.سیلاب سے انیژ, آوونگ, برون, بتریک کندیسار اور کراکاڑ کے آبپاشی نہروں, زمینات اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے. جبکہ کئی مقامات پر سڑک بھی ملبے سے بھر گیا ہے. جس کی بنا پر گاڑیوں کو آمدورفت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں
تازہ ترین
- ہومچترال میں ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے چترال کو پچاس سال مزید ٹیکس سے مثتثنی قرار دینے کا مطالبہ۔ پریس کانفرنس
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔”تعلیم کے دورازے اور غریب“..
- ہوممالاکنڈ ڈویژن میں مجوزہ ٹیکسوں کے نفاذ کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخواہ نے اجلاس طلب کر لیا ہے۔ انجنئیر فضل ربی جان صدر پی پی پی
- ہومانتقال پرملال۔۔مفتاح الدین (المفتاح مڈیسن اسٹور اتالیق بازار چترال)ساکن زرگراندہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
- ہومڈھائی ہزار سال قدیم کالاش فیسٹول جو شی (چلم جوشٹ) ڈھول کی تھاپ پر نوجوان مردو خواتین کی گلے میں باہیں ڈال کر رقص،سریلی گیتوں اور اپنی رنگینیوں کے ساتھ کالاش ویلی بمبوریت کے مرکزی مقام بتریک میں اختتام پذیر ہوا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی