چترال (محکم الدین) ڈی پی او چترال وسیم ریاض نے کہا ہے. کہ چترال پر امن علاقے کے طور پر مشہورہے. اور یہ ہی اس کی سب سے بڑی خوبصورتی ہے. جو ہمیشہ قائم دائم رہنا چاہیے. وہ پیر کے روز اپنے آفس میں میڈیا سے بات کر رہے تھے. انہوں نے کہا. کہ چترال کے امن کے حوالے سے کسی بھی قسم کی مصلحت کاشکار نہیں ہوا جا سکتا. جس سے کوئی ناعاقبت اندیش غلط فائدہ لے سکے. انہوں نے کہا. کہ وہ منشیات کے خاتمے پر اپنی پوری توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں. اور انہیں اس میں بہت زیادہ کامیابی ملی ہے. خصوصا بروز گاؤں میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا. کہ اس گاؤں منشیات فروشوں کے خلاف مستقل کاروائی کیلئے وہ پولیس چوکی کے قیام کا سوچ رہے ہیں. انہوں نے کہا.کہ منشیات فروش چترال کے سب سے بڑے دشمن ہیں.جو نوجوان نسل کو ذہنی, جسما نی اور معاشی طور پر تباہ کر رہے ہیں. اس لئے ان کے ساتھ کوئی رو رعایت نہیں بھرتی جائے گی. ڈی پی او نے کہا. کہ انہوں نے اپنے تبادلے کے ساتھ ہی چترال میں قدم رکھتے ہوئے اسے اپنے گھر کی طرح پایا ہے. اس لئے میں اپنے گھر کو کسی بھی طرح نقصان پہنچتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا. انہوں نے کہا کہ چترال کے صحافی ذمہ دارانہ صحافت کرتے ہیں. ان میں چترال کی تعمیر وترقی اور امن و امان برقرار رکھنے کا بڑا درد ہے. اور چترال پولیس ان کی خدمات کی معترف ہے. ڈی پی او نے کہا. کہ پولیس سے متعلق عوام کے مسائل سننے کیلئے ان کے دروازے کھلے ہیں. اور عوامی خدمات انجام دے کر انہیں خوشی ہو گی
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات