مہتر اور بلچ گاؤں کے باشندوں کے مابین زمین کا تنازعہ باہمی صلح کے نتیجے میں اختتام پذیر ہوا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) گزشتہ دنوں مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر اور بلچ گاؤں کی باشندے مقصد بیگ ولد دینار بیگ، سابق پولیس افیسر شیرین بیگ کے درمیان زمین کا تنازعہ باہمی صلح کے نتیجے میں احتتام پذیر ہوا جس کی رو سے مہتر چترال کو متنازعہ زمین میں سے ساڑھے پانچ چکورم جبکہ ساکنان بلچ کو ساڑھے تین چکورم زمین ملے گا اور یہ بھی طے پایا کہ فریقین مختلف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات واپس لے لیں گے۔ یہ مقدمہ 1957ء سے مہتر فاتح الملک علی ناصر کے بزرگوں اور اہالیان بلچ پائین کے مابین مختلف عدالتوں میں زیر سماعت تھا۔دونوں فریقین میں صلح کرانے میں سیکرٹری ٹو مہتر چترال نشان حیدر اور شاہی قلعہ کے اہم عہدیدار عبدالرزاق اور وکلاء برادری میں الطاف گوہر ایڈوکیٹ، قاضی اسحق ایڈوکیٹ، محمد حکیم ایڈوکیٹ نے اہم کردار ادا کیا اور ان کی کاوشوں سے شاہی قلعہ میں ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں صلح کے تفصیلات طے پاگئے۔ جرگہ میں علمائے کرام مولانا جناب بیگ اور مولانا عبدالقیوم بھی موجود تھے۔