کمشنر ملاکنڈ ریاض خان محسود کا وادی کیلاش کا دورہ، کیلاش قبیلے کے تہوار اور قبرستان کیلئے زمین کی فراہمی کے چیک تقسیم،

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ) کمشنر ملاکنڈ ریاض خان محسود نے پیر کو چترال کی وادی کیلاش کا دورہ کیا اور کیلاش قبیلے کے تہواروں اور قبرستان کیلئے زمین کی تخصیص پر اہل علاقہ میں اس کے چیک تقسیم کئے۔ انہوں نے کیلاش تہواروں کیلئے مخصوص کی گئی جگہ کا بھی افتتاح کیا۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں کمشنر ملاکنڈ ریاض خان محسود کا کہنا تھا کہ کیلاش قبیلہ کیلاش کی فوتگی کی رسومات کی ادائیگی کیلئے کافی رقم درکارہوتی ہیں جس کیلئے پچھلے سال وزیراعلٰی محمود خان سے پانچ کروڑ مالیت کے انڈومنٹ فنڈ کے قیام کی درخواست کی گئی تھی جس پر وزیراعلٰی محمود خان نے اپنا وعدہ پورا کرکے پچھلے سال بجٹ میں اس فنڈ کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔ کیلاش قبیلے کے سربراہان نے وزیراعلٰی محمود خان، کمشنر ملاکنڈ ریاض خان محسود اور ڈی سی لوئر چترال نوید احمد کا شکریہ اداکرتے ہوئے اس اقدام کو کیلاش قبیلے کی بقا کیلئے سنگ میل قرار دیا۔ پانچ کروڑ روپے جلد ہی کیلاش قبیلے کے حوالے کئے جائینگے جس سے کیلاش قبیلہ اپنے مذہبی تہواروں کی بجا آوری کریگا۔ اس فنڈ کو خرچ کرنے کیلئے علاقائی سطح پر کمیٹی تشکیل دی جائیگی جس کی مشاورت سے مختلف مذہبی تہواروں کیلئے فنڈ کا استعمال کیا جائے گا۔