چترال (نمائندہ چترال میل)طلحہ محمود فاونڈیشن کے چیئرمین سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا ہے کہ دْکھی انسانیت کی خدمت سے رضائے الٰہی کے ساتھ ساتھ دلی سکون بھی ملتا ہے اور اسی بنا پر مہنگائی اور مشکلات کے دور میں ہمیں اردگرد بسنے والے کمزور طبقات کا خیا ل رکھنے کا مشن جاری رکھوں گا اور اس میں دوسرے اہل ثروت حضرات کو شامل کرکے ان مسائل میں کمی لانے کے لئے کردار ادا کرتا رہوں گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے فاونڈیشن کے زیر اہتمام چترال پریڈ گروانڈمیں سینکڑوں افرادمیں امدادی راشن پیکچ کے ساتھ ساتھ نقدی رقم تقسیم کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح مشکل کی اس گھڑی میں ہماری فاونڈیشن مستحق اور ضرورت مند لوگوں کے ساتھ اپنی تعاون جاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس لاک ڈاون نے پورے ملک کی طرح وادی چترال میں بھی لوگوں کو یکساں طور پر متاثر کیا ہے، بہت سے گھرانوں کا انحصار روزانہ محنت مزوری کرنے والے افرادیا دوسرے شہروں میں کام کرنے والے افراد کی آمدنی پر ہے جو لاک ڈاون کی وجہ سے اپنی کمائی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ دیہاتوں میں بھی سماجی دوری کا لحاظ رکھتے ہوئے کاروبار جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ایسے میں محمد طلحہ محمود فا ونڈیشن کی جانب سے کرونا وائرس اورلاک ڈاون کی وجہ سے ضرورت مند خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے ملک میں کام کرنے والے مخیرحضرات اورنجی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال جیسے پسماندہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پرکام کیاجائے مل جل کر معاشرے کے کمزور طبقات کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ ہمارے 72سال گزرنے کے باوجودپاکستان معاشی بدحالی کاشارکارجس کی اصل وجہ ناقص پالیسی سازی ہے۔پھربھی بزرگوں اورپاک فوج کے جوانوں نے وطن عزیزاورہمارے لئے عظیم قربنایاں دی ہے ہمیں اپنی فوج سے بے حد پیار ہے اور انہیں ان کی قربانیوں کا بھی احساس ہے جسے ہم انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
پریڈگروانڈومیں 550متاثرین میں راشن پیکچ کے ساتھ ساتھ نقدی ایک ایک ہزارروپے اوربغیرراشن کے 167افرادمیں تین، تین ہزارروپے،40خواتین میں پانچ، پانچ ہزار روپے، 14مقامی رضاکاروں میں آٹھ، آٹھ ہزارروپے تقسیم کئے۔
اس موقع پرممبرصوبائی اسمبلی چترال وچیئرمین ڈیڈک اپرچترال مولاناہدایت الرحمن نے کہاکہ محمد طلحہ محمود فاونڈیشن مستحق خاندانوں میں راشن پیکچ کے ساتھ ساتھ دوسرے اضلاع میں تعلیم، صحت، خوراک،وائرسپلائی سمیت دیگر متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے۔اس لئے سینیٹرطلحہ محمود سے خصوصی اپیل کی جاتی ہے کہ دوسرے اضلاع کی طرح چترال کی پسماندگی اوردورافتادگی کومدرنظررکھتے ہوئے یہاں بھی ترقیاتی منصوبوں پرکام شروع کیاجائے جس کی بدولت ضلع بھر میں ایک نمایاں تبدیلی رونما ہوگی اور کئی خاندان ان منصوبوں سے مستفید ہوں گے۔
اس موقع پرضلعی امیرجمعیت علماء اسلام مولاناعبدالرحمن،جنر ل سیکرٹری حافظ انعام میمن،ضلعی ترجمان جے یوآئی قاری نسیم،ممتازعالم دین قاری جمال عبدلناصر،مولاناعبدالسمیع اوردیگرنے کہاکہ موجودہ حالات سے نمٹنے کیلئے محمد طلحہ محمود فاونڈیشن کی رضاکار ٹیمیں اورجے آئی کے ضلعی قیادت نے مستحق خاندانوں کی یونین کونسل اور ویلیج کونسل کی سطح پر فہرست مرتب کی گئی ہیں، روزانہ سینکڑوں ضرورت مند خاندانوں میں مرحلہ وارراشن کی تقسیم کویقینی بنایاجا رہا ہے۔چترال بھرمیں تقریبا 3کروڑروپے کی مالیت کا5500راشن پیکچ تقسیم کیاجائے گا جس میں 20کلوآٹا،10کلوچاول،10کلودال اور5کلوگھی شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ طلحہ محمود فاونڈیشن کی جانب سے چترال میں ضرورت مندوں اور غریبوں کو راشن کی ترسیل کا سلسلہ جاری رہا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان،اسسٹنٹ کمشنر یوٹی نویداحمد،فواداحمداورپولیس اہلکارکثیرتعدادمیں موجودتھے۔اس موقع پرسینیٹرمحمدطلحہ محمود اوراُس کے فرزند کوچترال کی روایاتی تحفے چترال ٹوپی اور چغہ پیش کئے گئے۔
بعدازاں انہوں نے چترال شہر کے نواحی گاؤں بکرآباد میں بھی ایک سو افراد میں راشن پیکج تقسیم کی۔ اس موقع پر سینیٹر طلحہ محمود، ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، قاری جمال عبدالناصر، مولانا عبدالسمیع آزاد اور قاسم محمود نے خطاب کیا جبکہ اہالیاں بکرآباد کی طرف سے معروف صحافی فخر عالم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ سینیٹر طلحہ محمود نے ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات