چترال (نمائندہ چترال میل) ضلعی بارایسوسی ایشن چترال کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری بارروم چترال کے ہال میں منعقد ہوئی۔مہمان خصوصی کمشنر ملاکنڈڈویژن ریاض خان محسود نے نومنتخب عہدے داروں ضلعی صدر نیازاے نیازی ایڈوکیٹ اورن کیکابینہ سے حلف لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہاکہ وکلاء ملک میں ریڑھ کی ہڈی ی حیثیت رکھتے ہیں اور عوام کی عدلیہ سے کافی امیدیں وابستہ ہیں لہذ وکلاء کے مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ چترال سے دلی محبت وہمدردی ہے ہرفورم میں یہاں کے انتہائی خستہ حال سڑکوں اوردیگرمسائل کواجاگرکرتاہوں۔عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے وکلاء برادری حکومت کے ساتھ دیں۔ جب معاشرے میں ظلم و ناانصافی ختم ہوگی تو معاشرے میں ہر شعبہ میرٹ کی خود بخود پاسداری کرے گا۔انہوں نے ریکارڈ روم کومحفوظ جگہ شفٹ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ڈسٹرکٹ بارچترال کوایک ماڈل بار روم بنانے کابھی اعلان کیا۔کمشنر نے اس موقع پر بتایا کہ انکی کوششوں سے وزیر اعلی نے کالاش کمیونٹی کیلئے انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کی حامی بھرلی ہے۔ بہت جلد کالاش کمیونٹی کیلئے پانچ کروڑ روپے کا انڈومنٹ فنڈ قائم کیاجائیگا۔ جس کی منافع کو کالاش کمیونٹی کی فوتگی کے موقع پر خرچ کیا جائیگا۔ کمشنر نے سابق صدر بار مرحوم غلام حضرت انقلابی کی فیملی کو این ڈی ایم اے سے خصوصی پیکچ دلوانے کی کوشش کا بھی اعادہ کیا۔
اس سے قبل بار کے نومنتخب صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال بار کے ڈھائی سو سے زیادہ ممبران ہیں مگر بار روم کی بلڈنگ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہونے کی وجہ سے وکلاء انتہائی مصائب کا شکار ہیں۔ انھوں نے بار کے سابق صدر غلام حضرت انقلابی مرحوم کیلئے این ڈی ایم اے سے خصوصی پیکیج دلوانے کا مطالبہ کیا۔ نومنتخب صدرنے بارایسوسی ایشن کے مسائل حل کرنے اورچترال کے قدیم ریکارڈ کسی محفوظ جگہ شفٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔تقریب سے سینئر قانون دان اورصوبائی بار کونسل کے ممبر عبد الولی خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کا شکریہ ادا کیا کہ وہ چترال کی ہر خوشی اورغمی میں شریک رہا ہے۔ انھوں نے کمشنر سے چترال کی معروف تعلیمی ادارہ دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کی مخدوش حالت اورادارے کو بچانے کابھی مطالبہ کیا۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال حیات شاہ، اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہزاد،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز(یوٹی)نویداحمد،انیس الرحمن،فواداحمد،سینئرپبلک پروسیکیوٹرایاززریں،ممتازقانون دان عبدالی خان،صاحب نادراوردیگرموجودتھے۔حلف برداری کے بعدچترال کی روایت کے مطابق مہمان خصوصی کمشنر ملاکنڈریاض خان محسود کوچترال ٹوپی پیش کیاگیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات