چترال (محکم الدین) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا ہے۔ کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہے۔ اس لئے جہاں بھی اقلیتی برادری کی بات ہوتی ہے، میں سب سے پہلے کالاش قبیلے کا ذکر کرتا ہوں۔ کیوں کہ کالاش نہایت قدیم تہذیب کے حامل اور پوری دنیا میں منفرد ثقافت کے پیروکار ہیں۔ اور صدیوں سے اس قبیلے نے اپنی تہذیب کو سینے سے لگائے رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالاش ویلی رمبور میں کالاش قبرستان کی حوالگی اور چیک تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان کے علاوہ علاقائی عمائدین موجود تھے۔ انہوں نے کہا۔ پاکستان میں اکثریت سے زیادہ اقلیتوں کا خیال رکھا جاتا ہے، خصوصی طور پر کالاش اقلیتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے ویلیز کے لوگوں کو خوشخبری سنائی۔ کہ چترال سے بمبوریت کے لیے اسلام آباد جیسا روڈ تعمیر کیا جائے گا، تاکہ عوام کے آمدورفت کے مسائل حل ہوں۔ اور سیاحوں کی آمدسے لوگوں کو گھر کی دہلیز پر روزگارکے مواقع مل سکیں۔ انہوں نے کہا۔کہ ہم نے پانچ جگہوں پر کالاش کمیونٹی کے لئے زمین محتض کی ہے وہ آپ کو حوالہ کیا جائے گا۔ جہاں آپ اپنی عبادت اور مذہبی تہوار ادا کرینگے۔ ہم آپ کے مذہب کو چھیڑنا نہیں چاہتے۔ بلکہ آپ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہ کالاش لوگ فوتگی میں اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی خرچ کرتے ہیں اور پھر مشکلات سے دوچار ہو جاتے ہیں۔اس لیے ہم نے قبیلے کیلئے انڈومنٹ فنڈ کا بندوست کیا ہے۔ جس سے فوتگی کی صورت میں ہر خاندان کی مدد کی جائے گی۔اور بہت جلد انڈومنٹ فنڈ کے تحت کالاش لوگوں کو پانچ کروڑ روپے ملیں گے، انہوں نے کہا۔ اس سلسلے میں کالاش نوجوان نور شاہدین نے مجھ سے ہمیشہ رابطہ رکھا۔جس کیلئے کمیونٹی کو ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے۔ درین اثنا کالاش کمیونٹی کے لئے قبرستان اور تہوار منانے کیلئے نئی آراضی کی خریداری کے چیک بھی تقسیم کئے گئے۔ جس کے تحت کراکاڑ بمبوریت قبرستان کیلئے ساڑھے تینتالیس لاکھ، برون قبرستان کیلئے سولہ لاکھ سینتالیس ہزار، فیسٹول پلیس بھٹیٹ رمبور کیلئے سینتالیس لاکھ چھبیس ہزار اور فیسٹول پلیس بڑ انکورو رمبورکیلئے پینتالیس لاکھ چھیالیس ہزار روپے کے چیک زمین مالکان کو دیے گئے۔ قبل ازین کمشنر ملاکنڈ نے رمبور میں فیسٹول کے زمین کا افتتاح کیا۔ جس پر کالاش کمیونٹی کیعمائدین نے انہیں کالاش روایتی ہار اور چپان پہنائے
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات