(چترال میل رپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر پرائیویٹ سکولوں کے مسائل حل کرنے اور مستقبل کے لائحہ عمل تیار کرنے والی کمیٹی کا پہلا اجلاس محکمہ تعلیم کے کمیٹی روم سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ جس میں وزیر تعلیم اکبر ایوب خان، وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن غزن جمال، سیکرٹری ایجوکیشن ندیم اسلم چوہدری، مینیجنگ ڈائریکٹر پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی تاشفین حیدر اور پرائیویٹ سکولز ایجوکیشن نیٹ ورک کے صدر سلیم خان، فضل اللہ داودزئی، انس تکریم اور دیگر عہدے داران نے شرکت کی۔پرائیویٹ سکولز ایجوکیشن نیٹ ورک عہدیداروں نے کرونا صورتحال کی وجہ سے متاثرہ نجی سکولوں کی طرف سے مطا لبات پیش کئے جس میں سکولوں کے اساتذہ اور ایڈمنسٹریشن سٹاف کی حاضری، سکولوں کو ٹیکس میں چھوٹ اور حکومت کی طرف سے نجی اسکولوں کے لئے سافٹ لون کے مطالبات بھی شامل تھے۔کمیٹی کے ممبران نے آن لائن کلاسز کیلئے ٹوٹل تدریسی عملے کے دس فیصد اساتذہ کی حاضری اور ایڈمنسٹریشن سٹاف کے دس ملازمین کو سکولوں میں حاضری دینے سے اتفاق کیا تاکہ سکول کے معاملات بھی چل سکیں اور طلبہ و طالبات کے قیمتی وقت کے صیاع کو بھی بچایا جاسکے۔نجی سکولوں کے فرنٹیئر ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے سافٹ لون لینے کے حوالے سے وزیر تعلیم اور کمیٹی کے دیگر ممبران نے کہا کہ اگر فونڈیشن آرڈیننس میں ترمیم کرنا چاہے اور ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پھر بورڈ سے باقاعدہ منظوری لی جائے تو محکمہ تعلیم اپنی سفارشات فاؤنڈیشن کو ارسال کرے گا، جس میں تمام قواعد و ضوابط کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔ کمیٹی نے اگلے اجلاس میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور مینیجنگ ڈائریکٹر فرنٹیئر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی شرکت کے احکامات بھی جاری کئے تاکہ ان کی رائے بھی لی جا سکے۔ٹیکس میں چھوٹ کے حوالے سے فیصلہ ہوا کہ بجٹ میں نجی سکولوں کو بہت جگہوں پر ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے اور ان پر کسی قسم کا کوئی اضافی بوجھ یا ٹیکس نہیں ڈالا گیا ہے تاہم کمیٹی ان معاملات پر بھی غور کرکے قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔نجی سکولز کو احساس پروگرام میں حصہ دینے کے حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے کہا کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے ساتھ اس حوالے سے خصوصی بات کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام سے یونیورسٹیز کے طلباء مستفید ہو رہے ہیں اور اگر کوئی قانونی پیچیدگی نہ ہو تو وفاق ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ تمام نجی سکولز ٹیکس رجسٹر ہوں گے اور اگلا اجلاس بروز پیر منعقد کیا جائے گا جس میں تمام سفارشات کو حتمی شکل دیکر رپورٹ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بھجوا دی جائے گی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات