چترال (نمائندہ چترال میل) درجہ حرارت میں حالیہ اضافے کے ساتھ گولین گول میں برفانی جھیل کے پھٹ جانے سے سیلاب (گلوف) کی الرٹ جاری ہونے کے ساتھ لویر چترال کی ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر متعدد اقدامات اٹھائی ہے جن میں وادی کی رہائشیوں کو سیلاب کی پیشگی اطلاع دینا، سیلاب آنے کی صورت میں محفوظ ٹھکانوں کی نشاندہی، ریلیف کے سامان کی گولین کی طرف روانگی اور ضروری ادویات کی اسٹوریج شامل ہیں۔ دو دن قبل الرٹ جاری ہونے کے فوری بعد ڈی سی چترال لویر نوید احمد نے متعلقہ محکمہ جات کا ہنگامی اجلاس طلب کرکے ممکنہ سیلاب کے بعد حالات سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جس میں محکمہ ہائے ایریگیشن، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، سی اینڈ ڈبلیو، لوکل گورنمنٹ کے علاوہ ٹی ایم اے، ریسکیو 1122کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کے مطابق گولین میں عوامی آگہی پھیلائی جائے گی تاکہ عوام کو کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لئے تیار رکھا جاسکے اور سیلاب آنے کی صورت میں افراتفری کم سے کم ہو اور سیلاب سے محفوظ ٹھکانوں کی نشاندہی ہوسکے۔ محکمہ موسمیات کی مدد سے سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے کی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ عوام بروقت خطرے کی حامل مقامات سے نکل سکیں۔ اسی طرح محکمہ ایریگیشن کے ذریعے گولین گول کی چینلائزیشن کے ذریعے سیلاب کو انسانی آبادی سے روکنے کے لئے محکمے کے ایکسین کو اور دوسرے انفراسٹرکچروں محفوظ بنانے کے لئے متعلقہ محکمہ جات کو ٹاسک دے دئیے گئے۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کو مطلوبہ مقدار میں ادویات اسٹور رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس کے فیصلے کے مطابق ریلیف کے سامان گولین گول روانہ کردئیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایاہے کہ آنے والے 36گھنٹے اس سلسلے میں حساس ہوسکتے ہیں جس کے دوران گلیشر پھٹ سکتے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال 7جولائی کو گلیشیر کے پھٹ جانے سے وادی کا رابطہ ایک ماہ تک ملک کے دیگر حصوں سے کٹ کررہ گیا تھا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات