چترال (نمائندہ چترال میل) یارخون یونین کونسل کے معروف سماجی وسیاسی رہنما حاکم بابرا لدین نے یونین کونسل کے واحد وٹرنری سنٹر کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کی پسماندگی، مقامی معیشت کا لائیواسٹاک پر انحصار کے پیش نظر وٹرنری سنٹر بانگ یارخون کو مستقل حیثیت دی جائے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یارخون یونین کونسل 25ہزارآبادی پر مشتمل ہے جہاں سوفیصد آبادی کا انحصار مال مویشی پالنے پر ہے اور سخت موسمی حالات کے پیش نظر یہاں زرعی سرگرمی بھی نہیں ہوسکتے اور نہ زرعی پیدوار ضرورت کے مطا بق حاصل کی جاسکتی ہے جس کے نتیجے میں لوگ خوش گاؤ، گائے اور بھیڑ بکری پال کر اپنا گزر اوقات کرلیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بانگ یارخون کی وٹرنری سنٹر کی 30جون کو بندش کی خبر علاقے کے عوام میں بجلی بن کر گر گئی ہے اور یہ خود پی ٹی آئی حکومت کے دعوؤں کی سراسر منافی بھی ہے جوکہ عوام کو مرغ، انڈے، بیل، گائے خود ہی فراہم کرکے ان کی معیشت کو سہارا دینے کی پالیسی پر گامزن ہے لیکن یہاں پوری یونین کونسل میں لائیواسٹاک کو بیماریوں کے رحم وکرم پر چھوڑ ا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سنٹر کو مستقل بنیادوں پر قائم کرکے علاقے کے سوفیصد مویشی پال کسانوں کو مشکل سے نجات دلائی جائے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





