چترال (نمائندہ چترال میل) یارخون کے مرکزی مقام بانگ میں ملک کے طول وعرض میں زیر تعلیم مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے سینکڑوں طلباو طالبات نے علاقے میں انٹرنیٹ کنکشن کی خراب صورت حال اور ان لائن کلاسوں سے محرومی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا اور جلسہ منعقدکیاجس سے اسٹوڈنٹس لیڈرز نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے پرزور مطالبہ کیاکہ علاقے میں ٹیلی نار کمپنی کی 2Gسروس کو اپ گریڈکرکے3Gکرنے کامطالبہ کیا۔ اسٹوڈنٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے خالدمحمود،شیرکمال اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرونا وائرس کی خطرے کے پیش اس سال مارچ کے مہینے سے سینکڑوں اسٹوڈنٹس تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث اپنے گھروں میں مقیم ہیں اور اب مختلف اداروں میں ان لائن کلاسیں شروع کی گئیں ہیں لیکن اس علاقے میں ٹیلی نار کی 2G سروس کی وجہ سے وہ ان کلاسوں میں شامل نہیں ہوسکتے جس کے نتیجے میں ان کا قیمتی تعلیمی سال ضائع ہونے کا خطرہ پید اہوگیا ہے۔ انہوں نے حکومت کو خبر دار کرتے ہوئے کہاکہ مطالبہ منظور نہ ہونے کی صورت میں وہ سڑک کو بلاک کرکے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات