چترال ( نمائندہ چترال میل ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا, کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں بے غیر ماسک پہنے ہوئے دکانداروں، میڈیکل سٹور والوں، عام پبلک، ورکشاپ والوں اور بلخصوص اڈا والوں کے خلاف ایک بھر پور مہم چلائی گئی۔ محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال بہمراہ محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج،معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ٹی،ایم،او مستوج اور ایس،ایچ،او تھانہ بونی نے بھر پور مہم چلائی اور موقع پر متعدد دکانداروں اور میڈیکل سٹور والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جرمانے لگائے گئے۔ مذید برآں تمام ٹرانسپورٹرز حضرات،دکانداروں، اڈا والوں، میڈیکل سٹور مالکان اور جملہ عوام کو ہدایت کی گئی کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں ورنہ سخت سے سخت تر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے لوگوں پر واضح کیا کہ حکومت کے ھدایات پر من و عن عملدرآمد کیا جائے اورانہوں نے مزید کہا کہ جو بھی احکامات حکومت نے جاری کئے ہیں وہ سب عوام الناس کے بہبود اور انکے اچھے صحت کے ضامن ہیں لہذا ان ہر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
تازہ ترین
- ہومچترال میں ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے چترال کو پچاس سال مزید ٹیکس سے مثتثنی قرار دینے کا مطالبہ۔ پریس کانفرنس
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔”تعلیم کے دورازے اور غریب“..
- ہوممالاکنڈ ڈویژن میں مجوزہ ٹیکسوں کے نفاذ کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخواہ نے اجلاس طلب کر لیا ہے۔ انجنئیر فضل ربی جان صدر پی پی پی
- ہومانتقال پرملال۔۔مفتاح الدین (المفتاح مڈیسن اسٹور اتالیق بازار چترال)ساکن زرگراندہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
- ہومڈھائی ہزار سال قدیم کالاش فیسٹول جو شی (چلم جوشٹ) ڈھول کی تھاپ پر نوجوان مردو خواتین کی گلے میں باہیں ڈال کر رقص،سریلی گیتوں اور اپنی رنگینیوں کے ساتھ کالاش ویلی بمبوریت کے مرکزی مقام بتریک میں اختتام پذیر ہوا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی