چترال (نما یندہ چترال میل) آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع چترال کے صدر مظفر الدین نے منیجمنٹ کیڈر سے تعلق رکھنے والے افسران کے ساتھ مکمل یکجہتی کرنے اور ان کی ہر فورم اور ہر موقع پر حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لئے ہرممکن قربانی دینے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 1973ء کے آئین کے مطابق انتظامی کیڈر کے افسران کا بنیاد ی حق بنتا ہے کہ وہ بھی دوسرے افسران کے ہم پلہ ترقی کے مواقع حاصل کریں اور ان کے ساتھ کسی قسم کی امتیازی سلوک نہ ہو۔ ان کا کہنا تھاکہ حال ہی میں محکمے کے سینکڑوں تدریسی کیڈر کے افسران کو ترقی مل گئی مگر اپنی قابلیت کے بل بوتے پر پبلک سروس کمیشن کے معیاری اور مشکل امتحان کو پاس کرکے آنے والے انتظامی کیڈر افسران کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا جوکہ ان کے ساتھ سراسر نا انصافی اور ظلم ہے اور اساتذہ برادری کو بھی اس سے دکھ پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع چترال کے اساتذہ ہر مرحلے میں اور ہر امتحان میں ان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





