چترال(بشیر حسین آزاد) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے پی ٹی آئی کی ممبر صوبائی اسمبلی بی بی فوزیہ کے اس دعویٰ کو مسترد کیا ہے جسمیں کہا گیا ہے کہ محکمہ پیڈو پیسکو سے بجلی خرید کر اپر چترال کے صارفین کو گولین گول بجلی گھر سے بجلی دیگا۔اُنہوں نے کہاحقیقت یہ ہے کہ چترال میں منعقدہ قومی اسمبلی کے اسٹنڈنگ کمیٹی برائے توانائی وبجلی کی میٹنگ میں پیسکو کی طرف سے پیڈو کو آفر دی گئی تھی۔جسمیں کہا گیا تھا کہ گولین گول بجلی گھر سے پیڈو صارفین کو بجلی پیسکو دے گی۔جبکہ ٹرانسمیشن لائن اپر چترال میں پیڈو کا استعمال ہوگی۔پیسکوحکام کا مزید کہنا تھا۔صارفین کو جس قیمت میں فی یونٹ بجلی دی جائے گی۔اُس میں پیڈو کا کتنا حصہ ہوگا۔اور پیسکو کے حصہ میں کتنی رقم آئے گی۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ پیڈو اور پیسکو کا باہمی معاہدہ اس پر طے ہونا ہے۔نیازی اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہ کہ اسٹنڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عبداللطیف خود بھی موجودتھے۔یہ تمام باتیں اُن کے سامنے ہوئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ خاتون ایم پی اے کا پشاور میں بیٹھ کر بیان داغ دینا سیاسی دکان چمکانے کی مترادف ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین نے اجلاس میں جس ہوم ورک کے ساتھ اور دلائل سے چترال کے بجلی کے تمام مسائل کے بارے میں اسٹنڈنگ کمیٹی اور متعلقہ اداروں کے سامنے اپنا مقدمہ رکھا۔اس کے بعد مزید سیاست بازی کی کوئی گنجائش نہیں رہی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





