چترال (نما یندہ چترال میل) اپر چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن ؎سید سردار حسین شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں سے بجلی سے محروم سب ڈویژن مستوج اور کوہ یونین کونسل کے 21ہزاروں گھرانوں کے عوام کی صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے اور گولین گول ہائیڈرو پراجیکٹ سے بجلی نہ ملنے پر وہ شدید ترین احتجاج کرنے کے لئے بچوں اور خواتین کو بھی سڑکوں پر لانے پر مجبور ہوں گے اور وزیر اعظم کے ہاتھوں اس پراجیکٹ کا افتتاح ہونے بھی نہیں دیں گے اور صوبائی حکومت کو چاہئے کہ اس مجبور عوام کے صبر کا مزید امتحان لینے کی غلطی نہ کرے جوکہ اب تک صبرو سکون اور نظم وضبط کا مظاہر ہ کرتے آرہے ہیں۔ پیر کے روز چترال پریس کلب میں تحصیل ناظم مستوج مولانا محمد یوسف، نائب تحصیل ناظم فخر الدین، سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن، ممبران ضلع کونسل مولانا جاوید حسین اور شیر عزیز بیگ اور ممبر تحصیل کونسل قاضی سیف الدین کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2015ء میں ریشن بجلی گھر کی سیلاب بردگی کے بعد سے نہ تو صوبائی حکومت کا ادار ہ پیڈو نے کوئی 21`ہزارصارفین کے لئے متبادل بندوبست کیا ہے اور نہ تو بجلی گھر کی تعمیر نو پر کام شروع کیا ہے جبکہ متاثرہ صارفین کی نظرین واپڈا کے گولین گول پراجیکٹ پر لگی ہوئی تھیں جوکہ اب مکمل ہوگئی ہے لیکن اضافی بجلی کی دستیابی کے باوجود اس بجلی سے ان کو محروم رکھا جارہا ہے جس سے ان میں تشویش اور پریشانی کی لہر دوڑگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سب ڈویژن مستوج کے گاؤں گاؤں میں اب احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جوکہ اس وقت گھمبیر صورت اختیار کرے گی جب گولین بجلی گھر کی افتتاح کے بعد بھی ان کو بجلی نہ ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستوج کے عوام مزید صبر کا مظاہر ہ نہیں کرسکیں گے اور احتجاج کی صورت میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے پر تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی جبکہ اب تک چترال کے عوام امن وامان کے لحاظ سے پورے ملک کے لئے مثال کا درجہ رکھتے ہیں اور ایسے پرامن عوام کو تنگ آمد،بجنگ آمد پر مجبور نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی اسمبلی نے پہلے ہی متفقہ قرار داد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیسکو کے ساتھ معاہدہ کرکے گولین گول بجلی گھر سے بجلی حاصل کرکے پیڈو کے صارفین کو فراہم کی جائے لیکن اس پر بھی عملدرامد نہ ہوا۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات