چترال(نمائندہ چترال میل) یونیورسٹی آف چترال کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق جامعہ کے شعبہ نباتیات نے اپنے ہاربیریم کو نباتیات کے شعبے کے معروف تحقیقی بٹانیکل گارڈن نیویار ک بوٹانیکل گارڈن (NYBG)کے ساتھ رجسٹر کردیاہے۔ اب جامعہ چترال کے ہاربیریم میں کی گئی تحقیق کو براہ راست این وائی بی جی کی سرپرستی حاصل ہوگی اور ان تحقیقی نتائج کو عالمی سطح پر تسلیم کیاجائیگا اور یہ تحقیق نباتیات کے شعبے میں عالمی تحقیقات کا حصہ بنے گی۔پریس ریلیز میں مزیدکہاگیاہے کہ اس سنگ میل کے حصول پر یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے شعبہ نباتیات کے عملے کو عموماً اور لیکچرر حافظ اللہ کی کوششوں کو خصوصاً سراہا ہے اور اس عزم کا اظہارکیاہے کہ جامعہ چترال تمام شعبوں میں تحقیقی کلچر کے فروغ پر خصوصی توجہ دیتی رہے گی۔۔پریس ریلیز کے مطابق مذکورہ ہاربیریم تک این وائی بی جی کے ویب سائٹ سے اس لنک کے ذریعے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے http://sweetgum.nybg.org/science/ih/herbarium-details/?irn=258595
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





