چترال (نما یندہ چترال میل) گرم چشمہ کے تھانے سے افیون کا بدنام زمانہ افغان اسمگلر پولیس کو چکمہ دے کر غائب ہوگئے۔ ذرائع کے مطا بق گزشتہ دنوں چترال پولیس نے پاک افغان بارڈر گبور کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ایک افغان باشندے کو بھاری مقدار میں افیون سمیت گرفتار کرنے کے بعد مقامی عدالت سے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے جب گرم چشمہ پہنچا تو ملزم نے واش روم استعمال کرنے کی خواہش ظاہر کی مگر لاک اپ کے ساتھ ملحقہ ٹائلٹ کی بجائے انہیں اسٹاف کے ٹائلٹ بھیج دیا گیا جہاں سے وہ روشندان توڑ کر بھاگ نکلے اور طویل وقت گزرنے کے بعدجب دروازہ توڑ کردیکھا گیا تو غائب تھا۔ گرم چشمہ تھانے کے اسٹاف نے موٹر سائیکل پر ان کی تلاش شروع کردی اور ایک پہاڑی پر انہیں دیکھائی دیا لیکن وہاں پر بھی انہیں پکڑ نے میں کامیاب نہ ہوسکے اور مقامی لوگوں کے بقول شام تک ان میں آنکھ مچولی جاری رہی جبکہ اندھیرا چھاجانے کے بعد وہ غائب ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فرض منصبی میں غفلت برتنے پر انوسٹی گیشن ونگ کے دو اہلکاروں کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعات 223اور 224کے تحت مقدمہ دائر کرکے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ بعد میں وہ ضمانت پر رہا ہوگئے۔ ذرائع نے مزید بتایاہے کہ ملزم کے فرار میں ملوث مزید اہلکاروں کو تعین کرنے کے لئے انوسٹی گیشن جاری ہے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات