چترال (نمائندہ چترال میل)چترال کے مضافاتی علاقے سین لشٹ میں ایک عرصے سے پانی کی شدید قلت کی وجہ سے سے عوام کو شدیدمسائل کا سامنا تھا۔ ایم این اے شہزادہ افتخارنے فنڈز فراہم کرکے علاقے کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے میں بہتر ین کردار ادا کیا ہے جس کے لئے علاقے کے عوام کے مشکور ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لئے فنڈز فراہم کرنے پر علاقہ شین جال سین لشٹ کے لوگ ان کے انتہائی مشکور ہیں۔ اور امید رکھتے ہیں کہ ایم این اے صاحب اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔ علاقے کے عمائدین نے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ایم این اے کی فراہم کردہ فنڈز سے اب تک 120 فٹ کنواں کی کھدائی مکمل کی گئی ہے جبکہ ماہرین کے مطابق کنواں کی کھدائی کم از کم 150 فٹ تک ہونا چاہئے۔ بعد ازاں پمپ لگا کر پائپ لائن کے ذریعے پانی متعلقہ علاقے کے عوام کے گھروں تک پہنچاکر پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس مقصد کے ہم ایم این اے سے مزید فنڈز کی فراہمی اور اس منصوبے کی تکمیل تک ان کے تعاون کے طلب گار ہیں۔ امید ہے کہ وہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس منصوبے کی تکمیل تک اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات