اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں جماعت اسلامی اپر چترال اور الخدمت اپر چترال کے دفترکا باقاعدہ افتیتاح کردیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال(ذاکر ذخمی) ایم۔این۔اے چترال مولانا عبد الاکبر چترالی آج اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں جماعت اسلامی اپر چترال اور الخدمت اپر چترال کے دفترکا باقاعدہ افتیتاح کردیا اس موقع پر امیرِ جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین کے علاوہ جماعت کے اراکین اور بونی کے دیگر سیاسی وا سماجی عمائدین کثیر تعداد میں موجود تھے۔ جماعتِ اسلامی اپر چترال اور الخدمت اپر چترال کے دفترات کے افتیتاح کے بعد ایک مختصر تقریب منعقد کی گئی۔تلاوتِ کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ممتاز مذہبی سکالر سلطان نگاہ نے صدارت کی جبکہ جنرل سکرٹری جماعت اسلامی اپر چترال استاد عنایت اللہ نے نظامت کی فرائض نبھائی۔ امیرجماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین ایم۔این۔اے کو خوش امدید کہتے ہوئے موجود عمائدین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ دفتر کے افتیتاح کے موقع پر تقریب میں شرکت کی آپ نے کہا کہ علاقے کے مسائل مشترک ہیں اور انہیں ملکرحل کرنا ہے جماعت اسلامی اپر چترال کے جملہ سیاسی و سماجی عمائدین کے ساتھ ملکر علاقے کے مسائل حل کرنے پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ نوجوان سیاسی قیادت سابق تحصیل کونسلر بونی سردار حکیم اور تحریکِ حقوق اپر چترال کے سرگرم رُکن پرویز لال اپر چترال کے جملہ مسائل سے ایم۔این۔اے کو اگاہ کیے۔ان میں خاص طور پر بجلی کے مسلہ،گریڈ اسٹیشن،بائی پاس روڈ تورکھو روڈ کی خیستہ حالی،نادرہ میں لوگوں کو درپیش مسائل اور نگہبان کے مسائل سر، فہرست تھے۔ایم۔این۔اے مولانا عبدالاکبر چترالی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہ بجلی اور گریڈ اسٹیشن کی قیام کے سلسلے اطمینان بخش پیش رفت ہوچکی ہے۔ اس سلسلے اگلے سال گولین گول پر اپر چترال کے لیے علحیدہ14 میگاواٹ کی ٹرانسفرمر لگایا جائیگا جس سے اپر چترال کے پاور کا مسلہ حل ہوگا ساتھ انہوں نے کہا کہ اپر چترال گریڈ اسٹیشن کے لیے 15کروڑ روپے کی پہلی قسط منظور ہو کر اکاونٹ پرمنتقل ہو چکے ہیں۔اور کرونا وائریس کی وبا کی وجہ سے کام التوا کا شکار ہے جونہی حالت بہتر ہونگے کام شروع ہوگا اور ساتھ دوسرے ذکر شدہ مسائل کے حل کے سلسلے ہر ممکن جدو جہد کرنے کی یقین دہانی کی۔صدراتی خطاب میں سلطان نگاہ نے کہا کہ مولانا عبد الاکبر ایم۔این۔اے چترال علاقے کے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔ اور قومی اسمبلی میں چترال کی نمائیندہ گی کاحق ادا کر رہی ہے۔آپ ہمیشہ اسمبلی فلور پر چترال کے مسائل اجاگر کرتے رہتے ہیں امید ہے کہ آپ کے بھر پور جدوجہد کے نتیجے چترال کے مسائل حل ہونگے۔