اپر چترال (ذاکر زخمی سے)آج اپر چترال ائیسولیشن سنٹر بونی سے تین مزید کرونا وائریس کے مریضوں کو صحت یاب ہو نے پر فاریع کر دیا گیا۔ان میں شاگرام کے غلام رسول، تریچ کے ہدایت الرحمن اور سرغوز کے صاحب شریف خان کے swab ٹیسٹ نیگیٹیو موصول ہوئے اس موقع پر انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال مکرم خان،ایس۔ڈی۔پی۔او۔ بونی جہان زیب خان، سنئیر میڈیکل افیسر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی ڈاکٹر سردار نواز اور تحصیلدار رب نواز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صحت یاب ہونے والے افراد کوانتظامیہ کی طرف سے ٹوپی اور ہار پہنائے گئے اور پیکیج دی گئی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال مکرم خان نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ آپ کرونا جیسے مرض سے قلیل مدت میں صحت یاب ہوکر آج گھر جا رہے ہیں۔ موجود ڈاکٹر سردار نواز صحت یاب ہونے والو ں سے کہا کہ،، اپ ہر گز اس بات پر لا پر واہی نہ کرے کہ اپ کا ٹیسٹ منفی ائی ہے اور آپ صحت یاب ہوئے ہیں بلکہ گھر جا کر کم از کم دس دن تک خود کو تنہائی میں رکھیں۔اخیتاط بہر صورت ضروری ہے تا کہ کسی لا پرواہی کے نتیجے اپ کے گھر والے یا گاوں والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے۔ صحت یاب افراد انتہائی خوش دیکھائی دے رہے تھے۔ اس موقع پر اپ انتظامیہ،ہسپتال عملہ اور ڈیوٹی پر موجود فورس کے جوانوں کا شکریہ ادا کیے کہ وہ ہر وقت ان کے ساتھ بہترین تعاون کرتے ہوئے انہیں احساس ہونے نہ دیا کہ وہ کرونا کے مریض ہیں۔ اور آج اللہ کی کرم اور ان کی بہترین تعاون کے نتیجے ہم صحت یاب ہو کر بخوشی گھر جا رہے ہیں۔۔ آخر میں نیک دعاوں کی ساتھ صحت یاب افراد کو رخصت کیے گئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات